Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

اور173 ظاہری گناہ ہیں،جن میں سے چند ایک یہ ہیں: شرکِ اکبر، شرکِ اصغر یعنی رِیاکاری، حسد،  کینہ، تکبر، خودپسندی، ملاوٹ، منافقت، حرص و طمع، اُمراء  کی ان کی اَمارت کی وجہ سے تعظیم کرنا اور غرباء کی ان کی غربت کی وجہ سے تذلیل کرنا، ناشکری، بدگمانی، معصیت پر اصرار، اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے بے خوف ہو جانا، اللہ پاک کی رحمت سے ناامید ہو جانا، والدین کی نا فرما نی ،اور اللہ  اور اس کے رسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر جھوٹ باندھنا وغیرہ۔ جبکہ دُوسری جلد میں 227ظاہری گناہوں کا تذکرہ ہے۔

کبیرہ گناہوں کی پہچان اورجہنّم میں لے جانےوالے اعمال کی آگاہی اور خوفِ خداحاصل کرنے کے لیے اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیے،اس کتاب کی دونوں جلدیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود ہیں جوکہ پڑھی(Read)جاسکتی ہیں، ڈاؤن لوڈ(Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کی جا سکتی ہیں۔مبلغین و مبلغات کوبیانات کی تیاری کے لیے اس کتاب کی دونوں جلدیں بہت زِیادہ مفید ہیں۔

چاندرات سے مدنی قافلے میں سفر:

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کئی عاشقانِ رسول وعاشقانِ رمضان نے پورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کی سعادت حاصل کی،اللہ پاک اعتکاف کرنا اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔دورانِ اعتکاف قرآنِ کریم کو دُرست مخارِج کے ساتھ پڑھنے،نمازکا عملی طریقہ،نمازِ جنازہ کا طریقہ،فرض علوم سیکھنے کا موقع مِلا ہوگا،کئی دُعائیں یادکی ہوں گی،عاشقانِ رمضان کی صحبت اوردعوتِ اسلامی کے مُشکبار مدنی ماحول کی برکت سے گناہوں پرنَدامت کے آنسو بہانے کے بعدسچی توبہ اورآیندہ اللہ  و رسول عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت و فرمانبرداری میں سُنّتوں بھری زِندی گزارنے کا