Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal
اور اللہ پاک اِس سے مِلنے کو ۔ (مُسنَد ابنِ راھَوَیْہ ج۳ ص۹۰۵ملتقطا،غیبت کی تباہ کاریاں،ص:۹۶)
اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّارo
اے اللہ مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما
یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُo
اے نجات دینے والے، اے نجات دینے والے، اے نجات دینے والے
بِرَحۡمَتِکَ یَآاَرۡحَمَ الرّٰحِمِیۡنَo
اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما،اے سب سے بڑھ کررحم فرمانے والے
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلٰی اللہ اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ ابنِ عَبّاس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے رِوایَت کیا ہے، اِس میں شَبِ قَدْر کے بارے میں نبیِّ کریم، روفٌ رَّحیم ، محبوبِ ربِّ عظیم عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ فرمانِ عالیشان نَقْل کیا گیا ہے-’’جب شَبِ قَدْر آتی ہے تو اللہ پاک کے حُکْم سے حضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایک سبز جھنڈا لئے فرِشتوں کی بَہُت بڑی فوج کے ساتھ زمین پر نُزُول فرماتے ہیں اور اُس سبز جھنڈے کو کعبۂ مُعَظّمہ پر لہرادیتے ہیں۔ حضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے سو بازُو ہیں،جن میں سے دوبازُو صِرْف اِسی رات کھولتے ہیں۔وہ بازُو مَشْرِق ومَغْرِب میں پھیل جاتے ہیں۔پھر حضرتِ جبرِیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام فِرِشتوں کو حُکم دیتے ہیں کہ جو کوئی مسلمان آج رات قِیام ،نَماز یا ذِکرُاللّٰہ میں مشغُول ہے، اُس سے سلام ومُصافَحہ کرو۔نِیز