Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal
عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوفرماتے سُناہے:"اے لوگو!روؤ،اگر تم کو رونا نہ آئے تو رونے کی کوشش کر کے روؤ،کیونکہ دوزخی دوزخ میں روئیں گے،حتّٰی کہ ان کے آنسو ان کے چہروں پراس طرح بہیں گے کہ گویا کہ وہ نہریں ہیں،حتّٰی کہ ان کے آنسو ختم ہو جائیں گے،پھر ان کا خون بہنے لگے گا اوروہ خون اتنا زیادہ بہہ رہا ہوگا کہ اگر اس میں کشتی چلائی جائے تو وہ چل پڑے گی۔"(سنن ابنِ ماجہ رقم الحدیث:4196،مسند ابو یعلیٰ رقم الحدیث 4134،مجمع الزوائد ج10،ص391،المطالب العالیہ رقم الحدیث 4673)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُسلمانوں کی عِزتوں کے مُحافِظ بنئے!
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دِل میں خوفِ خُدا بِٹھانے کے ساتھ ساتھ جنَّت میں لے جانے والے اعمال میں سےایک عمل کسی مُسَلمان کی عِزَّت ونامُوس کی حِفاظَت کرنا بھی ہے۔ لہٰذا اگر آپ کے سامنے کوئی آدمی کسی اسلامی بھائی کی خَطا یا اُس کے عَیب کا تَذکِرہ اُس کی مَوجودَگی میں یا پسِ پُشت (یعنی پیٹھ پیچھے)شُروع کرے تو سُننے میں اگر کوئی مَصلَحتِ شَرعی نہ ہو تو فوراً احترامِ مُسلِم کا لحاظ کرتے ہوئے ثوابِ آخِرت کمانے کی نیّت سے اپنے اسلامی بھائی کی عزّت کی حِفاظَت کرنے کی ترکیب کیجئے۔
تاجدارِ رِسالت، مُصطَفٰے جانِ رحمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عافِیَّت نِشان ہے: جو اپنے (مُسَلمان )بھائی کی پِیٹھ پیچھے اُس کی عِزَّت کا تَحفُّظ کرے تو اللہ پاک کے ذِمَّۂ کرم پر ہے کہ وہ اُسےجہنَّم سے آزادکردے۔(موسوعة لابن ابی الدنیا، کتاب الصَّمْت وآداب اللِّسان، باب ذب المسلم عن عرض أخیہ، الحدیث۲۴۱، ج۷، ص۱۶۰)
حَضْرتِ سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ حضورنبیِّ کریم،رء ُوفٌ رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرشادفرمایا:جس نے دُنیا میں اپنے بھائی کی عزّت کی حِفاظت کی،اللہ پاک قِیامت کے