Book Name:Ikhtiyarat-e-Mustafa (12Shab)
حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۶۵) (پ۵،النسآء:۶۵)
میں تمہیں حاکم نہ بنالیں پھر جو کچھ تم حکم فرما دو اپنے دلوں میں اس سے کوئی رکاوٹ نہ پائیں اوراچھی طرح دل سے مان لیں۔
پارہ 10سُوْرَۃُ التَّوْبَۃ کی آیت نمبر 29میں ارشادِ خداوندی ہے:
قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ لَا یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ (پ۱۰،التوبۃ:۲۹)
ترجمۂ کنزُالعِرفان: وہ لوگ جنہیں کتاب دی گئی ان میں سے جو اللہپر ایمان نہیں لاتے اور نہ ہی آخرت کے دن پر اور نہ وہ ان چیزوں کو حرام قرار دیتے ہیں جنہیں اللہ اور اس کے رسول نے حرام کیا ہے۔
پارہ 28 سُوْرَۃُ الْحَشْر کی آیت نمبر7میں ارشادِ خداوندی ہے:
وَ مَاۤ اٰتٰىكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُۗ-وَ مَا نَهٰىكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْاۚ- (پ۲۸،الحشر:۷)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لو اور جس سے منع فرمائیں ، اُس سے باز رہو اوراللہ سے ڈرو بیشک اللہ کا عذاب سخت ہے۔
پارہ22سُوْرَۃُ الْاَحْزَاب کی آیت نمبر 36میں ارشادِ خداوندی ہے:
وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّ لَا مُؤْمِنَةٍ اِذَا قَضَى اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَمْرًا اَنْ یَّكُوْنَ لَهُمُ الْخِیَرَةُ مِنْ اَمْرِهِمْؕ (پ۲۲،الاحزاب:۳۶) ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور کسی مسلمان مرد اور عورت کیلئے یہ نہیں ہے کہ جباللہاور اس کا رسول کسی بات کا فیصلہ فرمادیں تو انہیں اپنے معاملے کا کچھ اختیار باقی رہے۔
صدْرُ الْافَاضِل حضرت علّامہ مولانا مُفتی سَیِّد محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اِس سے معلوم ہوا کہ آدمی کو رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی فرمانبرداری ہر مُعاملے میں