Book Name:Yazeediyon Ka Bura Kirdar
و رسائل کی فراہمی اورپرائیویٹ بستوں پر غیر تنظیمی لٹریچروغیرہ کا جائزہ لینا۔ اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کامناسب انتظام کرنا ، مختلف شعبہ جات کے بستے(Stall) لگواناوغیرہ اس شعبہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اللہ کریم “ شعبہ ہفتہ وار اجتماع “ کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین
اے عاشقانِ صحابہ و اہل بیت! ابھی ہم نے بالخصوص اُن گناہوں کی مذمّت اور ان کے نُقصانات سُنے ، جن کو یزیدپلید نے عام کیا۔ یادرکھئے! گناہ چاہے چھوٹاہو یابڑا ، اس میں نقصان ہی نقصان ہے اور گناہوں میں کس قدر نُحُوست ہے ، اس کی تباہی وبربادی کا اندازہ اس روایت سے لگائیے ، چنانچہ
امیرُ المؤمنین حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے فرمایا کہ تم اللہ پاک کے اس فرمان سے ہرگز دھوکے میں نہ پڑنا :
مَنْ جَآءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهٗ عَشْرُ اَمْثَالِهَاۚ-وَ مَنْ جَآءَ بِالسَّیِّئَةِ فَلَا یُجْزٰۤى اِلَّا مِثْلَهَا (پ۸ ، الانعام : ۱۶۰)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : جو ایک نیکی لائے تو اس کے لئے اس جیسی دس نیکیاں ہیں اورجو کوئی برائی لائے تو اسے صرف اتنا ہی بدلہ دیا جائے گا۔
کیونکہ گناہ اگر چہ ایک ہی ہواپنے ساتھ دس(10) بُری خصلتیں لے کر آتاہے : (۱)جب بندہ گناہ کرتاہے تو اللہ پاک کو غضب دِلاتاہے اور وہ اسے پورا کرنے پر قُدرت رکھتا ہے۔ (۲)وہ(یعنی گناہ کرنے والا) اِبلیس ملعُون کوخوش کرتاہے۔ (۳)جنّت سے دُور ہوجاتا ہے۔ (۴)جہنّم کے قریب آجاتاہے۔ (۵)وہ اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنی جان کو تکلیف دیتا ہے۔ (۶)وہ اپنے باطن کو ناپاک کربیٹھتا ہے حالانکہ وہ پاک ہوتا ہے۔ (۷)اعمال لکھنے والے فرشتوں یعنیکِرَاماً کاتِبِیْن کو اِیذا دیتا ہے۔ (۸)وہ نبیِّ