Book Name:Milad e Mustafa
بے شک اللہ پاک نے ایک فِرِشتہ میری قَبْرپر مُقرَّر فرمایا ہے ، جسے تمام مَخلُوق کی آوازیں سُننے کی طاقَت عطا فرمائی ہے ، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرُودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے ، (اورکہتاہے : ) فُلاں بن فُلاں نے آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر یہ دُرُودِپاک پڑھا ہے۔
(مجمع الزوائدکتاب الادعیۃ ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ ، ۱۰ / ۲۵۱ ، حدیث : ۹۱ ۱۷۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے آج کے بیان کا موضوع ہے “ میلادِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم “ جس میں ہم سنیں گے کہ بے دودھ کی بکری نے دودھ دیا ۔ عظمتِ مصطفیٰ کا بیان ، حضرت عیسی عَلَیْہِ السَّلَام کی بشارت ، مکانِ ولادت پر دعا قبول ہوتی ہے ، جشنِ میلاد پر خوشی منانے کا انعام ، جشنِ میلاد منانے کا منفرد انداز اور مکتوبِ عطار۔ اس کےعلاوہ