Book Name:Milad e Mustafa
خوبصورت کر دو۔ [1]
اس کے بعد وہ بادل چھٹ گیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ آپ ریشم کے سبز کپڑے میں لپٹے ہوئے ہیں اور اس کپڑے سے پانی ٹپک رہا ہے اور کوئی منادی اعلان کر رہا ہے کہ واہ واہ! کیا خوب محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو تمام دنیا پر قبضہ دے دیا گیا اور کائناتِ عالم کی کوئی چیز باقی نہ رہی جو ان کی زیرِ سلطنت اور ان کے زیرِاطاعت میں نہ ہو۔ اب میں نے چہرهٔ انورکو دیکھا تو چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا تھا اور بدن سے پاکیزہ مُشک کی خوشبو آ رہی تھی ، پھر تین شخص نظر آئے ، ایک کے ہاتھ میں چاندی کا لوٹا ، دوسرے کے ہاتھ میں سبز زَمُرَّدْ کا تھال ، تیسرے کے ہاتھ میں ایک چمک دار انگوٹھی تھی۔ انگوٹھی کو7 مرتبہ دھو کر اس نےپیارے آقا مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دونوں شانوں کے درمیان مہر ِنبوت لگا دی ، پھر حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر اٹھایااور ایک لمحہ کے بعد میرےسپرد کر دیا۔ [2]
سرکار کی آمد مرحبا رسول کی آمد مرحبا
سردار کی آمد مرحبا اچھے کی آمد مرحبا
سالار کی آمد مرحبا سچے کی آمد مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان کیسی نرالی ہے کہ آپ کے دنیا میں تشریف لانے