Book Name:Farooq-e-Azam ka Ishq-e-Rasool
حُضُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنگاہ سے ہرچیز کا مُشاہَدہ کرلیتے ہیں۔صُوفیاء(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین) فرماتے ہیں کہ یہاں اعمال میں دل کے اعمال بھی داخل ہیں، لہٰذا حُضُورصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے دِلوں کی ہرکیفیّت سے خبردارہیں۔(مراٰۃ ،ج ۱،ص:۴۳۹)
پیارے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے اُمَّتیوں کے تمام اَحْوال سے باخبر ہیں توہمارے نیک اعمال دیکھ کہ خُوش اور بُرے اعمال سے غمگین بھی ہوتے ہوں گے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا حاصل کرنے کیلئے زِیادہ سے زِیادہ نیک اَعمال کریں ،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذاتِ بابرکت پر کثرت سے دُرُودوسلام کے گَجرے نچھاور کریں،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں پر عمل کریں اور دُوسروں کو بھی سکھائیں تاکہ حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خُوش ہوکر روزِ محشر اپنے گنہگار اُمَّتیوں کی شَفاعت فرماکر جَنَّت میں ہمیں بھی اپنے ساتھ لیتے جائیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
تَعارُفِ عمرفاروق ِاعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہ
خلیفۂ دُوُم،جانَشینِ پیغمبر،حضرتِ عُمَر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی کُنْیَت’’ابُوحَفْص‘‘اورلقَب ’’فارُوقِ اَعظم‘‘ہے۔ ایک روایت میں ہے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ 39مَردوں کے بعد، خاتَمُ الْمُرْسَلین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُعا سے اِعلانِ نَبُوَّت کے چھٹے سال اِیمان لائے،ا سی لئے آپ کومُتَمِّمُ الْاَربَعِین یعنی’’40 کا عَدد پُورا کرنے والا‘‘ کہتے ہیں۔آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے اِسلام قَبول کرنے سے مُسلمانوں کو بے حَد خُوشی ہوئی اوراُن کو بَہُت بڑا سہارا مل گیا یہاں تک کہ حُضُور، رحمتِ عالَم، جانِ عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مُسلمانوں کے ساتھ مل کر حَرَم ِمُحْتَرم میں اِعْلانیہ نَماز اَدا فرمائی۔ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ