Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
تفسیر نور العرفان میں ہے: یعنی اگر مومنوں کی اولاد مومن ہو تو ہم اولاد کو جنت میں اس کے ماں باپ کے ساتھ رکھیں گے، علیحدہ (Separate) نہ کریں گے۔ اس سے مَعْلُوم ہوا کہ ماں باپ کے وسیلہ سے اولاد کے درجے بلند ہوتے ہیں۔ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اولاد نبی نہیں مگر حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ جنت میں ہو گی، وسیلہ ثابِت ہوا۔ یہ بھی مَعْلُوم ہوا کہ جنتی آدمی اپنے بال بچوں کے ساتھ جنت میں رہے گا، اس طرح کہ اگر باپ کا درجہ ادنیٰ ہے اور اولاد کا اعلیٰ تو باپ کو ترقی (Promotion)دے کر اولاد کے پاس پہنچایا جائے گا۔ لہٰذا اِنْ شَآءَ اللّٰهُ الْکَرِیْم! بی بی آمنہ خاتون، حضرت عبد الله ( رَضِیَ اللہُ عنہما ) اور حضور ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کی اولاد حضور ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ) کے ساتھ ہوں گے۔([1])
اہل بیت دنیا بھر کے لیے امان ہیں
پیارے اسلامی بھائیو! اَہْلِ بیتِ پاک کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اَہْلِ بیتِ پاک یعنی ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی قیامت تک آنے والی اَوْلادِ پاک اس دُنیا کے لئے امان ہے۔ حدیث شریف میں ہے: اَلنُّجُوْمُ اَمَانٌ لِاَھْلِ السَّمَآءِ وَاَھْلُ بَیْتِیْ اَمَانٌ لِاَھْلِ الْاَرْضِ یعنی ستارے آسمان والوں کے لیے باعث