Book Name:Aal e Nabi Ke Fazail
مختصر کتاب ”آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے شہزادے و شہزادیاں“ پڑھ لیجئے!
اہل بیت سے بغض رکھنے والوں کا انجام
پیارے اسلامی بھائیو! جس طرح اَوْلادِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت رکھنے کے بےشُمار فضائل اور برکتیں ہیں، ایسے ہی ان سے بغض و عداوت رکھنے کی بڑی سخت وعیدیں بھی ہیں۔ چنانچہ
اہل بیت سے دشمنی رکھنے والا جہنمی
حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے، سرکارِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اگر کوئی شخص کعبہ شریف اور مقامِ ابراہیم کے درمیان نمازیں پڑھے، وہیں رہ کر روزے رکھے، پِھر وہ اَہْلِ بیت کی دُشمنی پر مر جائے تو وہ جہنّم میں جائے گا۔([1])
اگر ساداتِ کرام گُنَاہ کر بیٹھیں تو...!!
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بھی یاد رہے! کہ اگر خدانخواستہ کوئی سیِّد صاحِب گناہوں میں مَشغول ہوں، تب بھی اُن کی بےادبی کی اجازت (Permission)نہیں، ان کا اَدَب جُوں کا تُوں قائِم رہے گا کیونکہ ساداتِ کرام کا اَدَب ان کی ذات (Caste)کی وجہ سے نہیں بلکہ سادات کے سردار، رسولِ مختار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ساتھ نسبت کی وجہ سے ہے، لہٰذا کوئی سید صاحِب کسی خِلافِ شریعت کام میں مَصْرُوف نظر آئیں