Book Name:Musibaton Par Sabr Ka Zehen Kaise Banye?
اور نصیحت آموز واقعات موجود ہیں۔
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام” تفسیر سننے سنانے کا حَلْقہ “
پیارےاسلامی بھائیو!مصیبتوں پر صبراور اس سے حاصل ہونے والے فائدوں کو لوٹنے کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو کر نیکی کے کاموں میں ترقی کیلئے ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں کی دھومیں مچائی جائیں۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام” تفسیر سننے سنانے کا حَلْقہ“بھی ہے،جس میں 3 قرآنی آیات اُن کا ترجمہ اور تفسیر سنی سنائی جاتی ہےاور شَجْرۂ قادِریہ،رَضَویہ، ضیائیہ، عطاریہ بھی پڑھا اور سُنا جاتا ہےآپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی عادت بنائیے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!یادرہے!مصیبت بسا اوقات مومِن کے حق میں رَحمت ہوا کرتی ہے،لہٰذااگر ہم مصیبت پر صَبْر کرنے میں کامیاب ہو گئے تو قِیامت کے دن اس کے ایسے عظیم ثواب کے حق دار ہو جائیں گے جس کودیکھ کر لوگ رشک کریں گے،چُنانچِہ
نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان ہے:جب قیامت کے دن بیماروں اور آفت میں مُبْتَلا لوگوں کو ثواب عطا کیا جائےگا تو عافِیت والے تمنّا کریں گے کہ کاش! دُنیا میں ہماری کھالیں قَینچیوں سے کاٹی جاتیں۔(ترمذی،کتاب الزھد،4 /180،حدیث:2410)یعنی تمنّا و آرزو کریں گے کہ ہم پر دنیا میں ایسی بیماریاں آئی ہوتیں ،جن میں آپریشن کے ذَرِیعے ہماری