Book Name:Musibaton Par Sabr Ka Zehen Kaise Banye?

ہوئے بلکہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے بدن پر کچھ آبلے اور پھوڑے پھنسیاں نکل آئی تھیں جن سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام برسوں تکلیف برداشت کرتے اور برابر صابر و شاکر رہے۔(عجائب القرآن مع غرائب القرآن، ص۱۸۱-۱۸۲)یونہی بعض کتابوں میں جو یہ واقعہ لکھا ہے کہ بیماری کے دوران حضرت  ایّوب عَلَیْہِ السَّلَام کے جسم مبارَک میں کیڑے پیدا ہو گئے تھے جو آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا جسم شریف کھاتے تھے،یہ بھی درست نہیں کیونکہ ظاہری جسم میں کیڑوں کا پیدا ہونا بھی عوام کے لئے نفرت و حقارت کا باعث ہے اور لوگ ایسی چیز سے گھن کھاتے ہیں۔لہٰذا خُطَبا اور واعظین کو چاہئے کہ وہ اللّٰہ کریم کے پیارے نبی حضرت  ایّوب عَلَیْہِ السَّلَامکی طرف ایسی چیزوں کو منسوب نہ کریں جن سے لوگ نفرت کرتے ہوں اور وہ منصبِ نبوت کے تقاضوں کے خلاف ہو۔(صراط الجنان،۶/۳۶۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ  اللہ کریم کے پیارے نبی حضرت  ایوب عَلَیْہِ السَّلَام پر  کیسی کیسی سخت آزمائشیں آئیں مگرآپ عَلَیْہِ السَّلَام نے رونے دھونے، چیخنے چلانے، شکوے شکایات،بے صبری اورناشکری کرنے کی بجائے صبر و رضا کا دامن تھامے