Book Name:Dam Dam Dastgeer
کے لیے محبّت کیا کرتا تھا۔([1])
اللہ اکبر! کیا شان ہے...!! *ہم نے غوثِ پاک رحمۃُ اللہ علیہ کی زیارت نہیں کی*یہ ہماری محرومی ہے *ہم نے داتا حُضُور رحمۃُ اللہ علیہ کی باتیں نہیں سُنیں، یہ ہماری محرومی ہے *ہم نے خواجہ حُضُور اور سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ م کا زمانہ نہیں پایا، یہ ہماری محرومی ہے مگر اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہم اُن سے محبّت کرتے ہیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! روزِ قیامت ہمیں ان اَوْلیائے کرام کی خِدْمت میں حاضِر کر کے کہا جائے گا: یہ ہیں وہ اَوْلیائے کرام جن سے تم محبّت کیا کرتے تھے۔
نِدا دے گا مُنَادِی حشر میں یُوں قادریوں کو کِدھر ہیں قادری کر لیں نظارہ غوثِ اعظم کا
چلا جائے بِلا خوف و خَطَر فردوسِ اعلیٰ میں فقط اِکْ شرط ہے ہو نام لیوا غوثِ اعظم کا
فرشتو روکتے کیوں ہو مجھے جنّت میں جانے سے
یہ دیکھو ہاتھ میں دامن ہے کس کا غوثِ اعظم کا([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
روکتے کیوں ہو جنّت میں جانے سے...؟
بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: روزِ قیامت گنہگاروں کو جہنّم میں ڈال دیا جائے گا۔ اب نیک لوگ جن کی بخشش ہو چکی ہو گی، وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں عرض کریں گے: اے اللہ پاک! اِخْوَانُنَا كَانُوْا يُصَلُّوْنَ مَعَنَا وَيَصُوْمُوْنَ مَعَنَا وَيَعْمَلُوْنَ مَعَنَا یہ ہمارے بھائی ہیں، ہمارے ساتھ