Book Name:Dam Dam Dastgeer
امام صاحب رکوع میں تھے اور یہ خوف ہوتا ہے کہ ثنا پڑھنے پر اِمام صاحب رکوع سے اُٹھ جائیں گے ،ایسی صورت میں جماعت میں شامِل ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ کھڑے کھڑے تکبیرِ تحریمہ کہے (ہاتھ باندھنے کی حاجت نہیں)فوراً دوسری تکبیر کہتا ہوا رکوع میں چلا جائے ۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عَمَل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رنج و غم سے نجات پانے کا روحانی علاج(وظیفہ)
یَا صَبُوْرُ(اے مہلت دینے والے)
جس کو درد ،رنج یا مصیبت پیش آئے تو 33بار اللہ پاک کا پیارا نام یَا صَبُوْرُ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! سکون ملے گا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد