Book Name:Dam Dam Dastgeer

شخص جو صاحِبِ عِلْم ہے، چاہے وہ مسجد کے امام صاحِب ہوں یا دَارُ الْاِفتا میں بیٹھنے والے مفتی صاحب، ہمارے پڑوسی ہوں یا دوست، جو بھی عِلْم والا ہے، اس کی صحبت میں رہنے کا حکم ہو گا۔ پتا چلا؛ نام لیا جائے تو نام والا خاص بندہ مراد ہوتا ہے، نام کی بجائے وَصْف ذِکْر کیا جائے تو جس جس میں وہ وَصْف پایا جائے گا، سب مراد ہوں گے۔

 اللہ  پاک نے فرمایا: اپنی جان کو مانُوس کرو...! کس کے ساتھ...؟ نام کسی کا نہیں لیا، صِفَت بتائی، فرمایا:

یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ

(پارہ:15، سورۂ کہف:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان : جو صبح و شام اپنے ربّ کو پکارتے ہیں۔

کیسے عِبَادت کرتے ہیں؟ فرمایا:

یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ

(پارہ:15، سورۂ کہف:28)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :اس کی رضا چاہتے ہیں۔

یعنی وہ لوگ جو  اللہ  پاک کی دِن رات، صُبح شام عبادت کرتے ہیں، دِکھلاوے کے لیے نہیں، رِیَا کے لیے نہیں بلکہ صِرْف و صِرْف  اللہ  پاک کی رِضا کے لیے۔

ایسے جو اِخْلاص والے ہیں،  اللہ  والے ہیں، نیک ہیں، عبادت گزار ہیں،  اللہ  پاک کے بَرْگُزِیْدہ بندے ہیں، جہاں بھی ایسی شان والا بندہ دیکھو...!! *وہ اگر بغداد میں نظر آئے تو اس کے ساتھ دِل لگا لو! *لاہور میں نظر آئے تو اُس کے ساتھ دِل لگا لو! *اَجْمیر شریف میں نظر آئے تو اُس کے ساتھ دِل لگا لو! *پاکپتن میں نظر آئے تو اُس کے ساتھ دِل لگا لو! *سَیْہون شریف میں نظر آئے تو اس کے ساتھ دِل لگا لو! *ملتان میں نظر آئے تو اس کے ساتھ دِل لگا لو! *کشمیر میں نظر آئے تو اس کے ساتھ دِل لگا لو! *بریلی