علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مفتی جمیل احمد صدیقی صاحدب (مدرّس جامعہ محمیہ نوریہ رضویہ بھکھی شریف، منڈی بھاؤ الدین): آج کے اس پُر فتن دور میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ دعوتِ اسلامی ہر میدان میں بُرائی کے مقابلے میں مُسْتَعِد کھڑی ہے۔ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا اِجرا بہت اچھا اِقدام ہے۔ اس کے اِعتقادی، فقہی،تاریخی اور طبّی عنوانات بہت مفید ہیں۔ اللہ پاک اس میں برکتیں عطا فرمائے ۔ اٰمین
(2)قاری فیضِ رسول
چشتی صاحب (مدرِّسِ جامعہ
نوشاہیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین): دعوتِ اسلامی بہت سے مضامین پر الگ الگ کتب
شائع کر رہی ہے لیکن ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی تو کیا بات ہے! اس میں ہر
اعتبار سے مضامین موجود ہیں تجارت، فقہی مسائل اور ازدواجی زندگی
وغیرہ۔ الغرض یہ ماہنامہ ایک مسلمان کی دنیا وآخرت کو بہتر بنانے کے لئے
عظیم کاوش ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کو
مزیدترقّی اور کامیابی عطا فرمائے۔ اٰمین
(3)محمد عرفان منظور صاحب (انجینئر): ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ تبلیغِ دین کے
حوالےسے بہت اہم جریدہ ہے۔ یہ ماہنامہ بالعموم سب کے لئے اور بالخصوص ان افراد کے لئے جو باقاعدہ دینی تعلیم
حاصل نہیں کرسکتے ان کے اصلاحِ عقائد و
اعمال کے لئے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔
اسلامی
بھائیوں کے تأثرات
(3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بڑا پیارا اور دینی معلومات پر
مشتمل رسالہ ہے۔ میں اسے پابندی سے پڑھتا ہوں اور پڑھ کر جو احباب اس کےمُتمنّی
ہوتے ہیں ان کو بھی دیتا ہوں۔(احمد خان، لانڈھی باب المدینہ کراچی)
(4)رمضانُ المبارَک 1440ھ کے شمارے میں مضمون خلیفہ کی بیٹیوں کی عید پڑھنے کی سعادت ملی۔ مَا شَآءَاللہ! اس میں بچّوں کو سمجھانے کا جو انداز اختیار کیا گیا وہ قابلِ تعریف ہے۔ اللہ پاک ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ اٰمین(حافظ زید عطّاری، اورنگی ٹاؤن باب المدینہ کراچی)
مَدَنی
مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات
(5)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا سلسلہ ”کیا آپ جانتے ہیں؟“ بہت اچھا ہے، نئی نئی باتیں
پتا چلتی ہیں۔ (ھادیہ عطّاریہ،لیّہ)
(6)”مدنی منّوں کی کاوشیں“بڑا پیارا لگتاہے، ہم بھی بنا کر بھیجیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ (ذوالقرنین عطّاری، مدرسۃ المدینہ، مرکزالاولیاء لاہور)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(7)”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ شعبان المعظّم
1440ھ کا مضمون ”شرط جو جان لے گئی“ پڑھا، ایک بار تو دل ڈر گیا پھر اپنے بھائی، بھتیجوں
اور گھر کے بچّوں پر زیادہ نظر کرنے کی نیت کی۔ اللہ کریم ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا فیضان جاری رکھے۔ اٰمین (امِّ زبیر،چکوال)
(8) رَمَضانُ
المبارَک 1440ھ کے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں رکنِ شوریٰ عبد الحبیب عطّاری کا ”مدنی
سفر نامہ“ پڑھنے کی سعادت ملی۔ مَا شَآءَ اللّٰہ! یقیناً اس سفر نامہ کے پڑھنے سے ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ (بنتِ منور عطّاری، شہداد پور
سندھ)
Comments