رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں / عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام

دعوتِ اسلامی

رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں

ماہنامہ  ذوالقعدہ1440

دو حجّ ، دو عمرے کا ثواب فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے : مَنِ اعْتَکَفَ عَشْراً فِیْ رَمَضَانَ کَانَ کَحَجَّتَیْنِ وَعُمْرَتَیْن یعنی جس نے رَمَضانُ المُبارک میں دس دن کا اِعْتِکاف کرلیا وہ ایسا ہے جیسے دو حجّ اور دو عمرے کئے۔ (شعب الایمان ، 3 / 425 ، حدیث : 3966)

امیرِ اہلِ سنّت اور اجتماعی اعتکاف دعوتِ اسلامی کے اوّلین مدنی مرکز گُلزارِ حبیب مسجد (گلستانِ اوکاڑوی سولجر بازار بابُ المدینہ کراچی) میں 1402ھ مطابق 1982ء میں اجتماعی اعتکاف کا سلسلہ شروع ہوا جس میں امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ہمراہ تقریباً 60اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کی سعادت پائی ، پھر ہر سال اس میں اضافہ ہوتا رہا یہاں تک کہ پاکستان میں کئی مقامات پر اور بیرونِ ممالک میں بھی اجتماعی اعتکاف اپنا فیضان لُٹا رہا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! ہر سال کی طرح اس سال (1440ھ / 2019ء میں) بھی عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے تحت پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کا سنّت اعتکاف اجتماعی طور پر ہوا۔ وضو ، غسل ، نماز اور دیگر ضَروری احکام سیکھنے ، مختلف سنّتیں اور دعائیں یاد کرنے ، اِفطار کے وقت رِقَّت انگیز مُناجات اور دعاؤں کے پُرکیف مَناظر پانے ، نیز نمازِ عصر اور تراویح کے بعد  شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مَدَنی مذاکروں([1])کے ذریعے علمِ دین حاصل کرنے کیلئے عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  بیرونِ ممالک سے 54 جبکہ پاکستان میں فریدی زون(اوکاڑہ ، ساہیوال ، پاکپتن شریف وغیرہ) ، چشتی زون (سردارآباد فیصل آباد ، جڑانوالہ ، جھنگ وغیرہ) اور ہجویری زون (مرکزُ الاولیاء لاہور ، قصور ، شیخوپورہ) سے تین خُصوصی ٹرینوں سمیت دیگر شہروں کے 5757 اسلامی بھائیوں نے پورے ماہ کا اور 7776 اسلامی بھائیوں نے آخری عَشرے کا اِعتکاف کیا۔ پورے ماہ کا اعتکاف دعوتِ اسلامی کے تحت جاری سال (1440ھ / 2019ء) میں پاکستان میں بابُ المدینہ کراچی ، زم زم نگر حیدرآباد ، سکھر ، سردارآباد فیصل آباد ، مدینۃُ الاولیاء ملتان اور مرکزُالاولیاء لاہور سمیت 17مقامات پر تقریباً 8961 اور بیرونِ ممالک میں ہند اور نیپال سمیت 45 مقامات پر 2530 عاشقانِ رسول نے پورے ماہ کا اِعتکاف کیا۔ آخری عشرے کا اعتکاف پاکستان میں 6123 مقامات پر تقریباً 1لاکھ 38 ہزار 487 اور بیرونِ ممالک میں 565 مقامات پر 11ہزار 742 اسلامی بھائیوں نے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اجتماعی اعتکاف کے بعد پاکستان بھر سے 3 دن کے مدنی قافلوں میں 6477 ، 12 دن کے مدنی قافلوں میں 108 اور ایک ماہ کے 32مدنی قافلوں میں 227اسلامی بھائیوں نے سفر کیا۔ پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی کئی عاشقانِ رسول نے 3 دن ، 12دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کیا ، جبکہ پاکستان میں بابُ المدینہ کراچی سمیت مختلف مقامات پر مختلف مدنی کورسز بھی شروع ہوئے جن میں 1755اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

فضلِ ربّ سے گناہوں کی کالک دُھلے

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

نیکیوں کا تمھیں خوب جذبہ ملے

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف



([1])اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رمضانُ المبارک کے آخری عَشرے میں صرف عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں مدنی مذاکروں میں روزانہ ہزاروں اسلامی بھائی شریک ہوتے رہے ، جبکہ دیگر مختلف مقامات اور گھروں میں بذریعۂ مدنی چینل شریک ہونے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

 


Share

رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں / عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام ٭مجلس شعبۂ تعلیم کےتحت شعبۂ تعلیم سے وابستہ افراد کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں بابُ المدینہ کراچی، بلوچستان، بدین اور دیگر شہروں کی یونیورسٹیز، کالجز اور اسکول کے طلبہ، پروفیسرز، لیکچرارز اور اساتذہ نے شرکت کی ٭مجلس دارُالمدینہ کے اساتذۂ کرام و دیگر عملے کے لئے 14 اپریل 2019ءکو تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دارُالمدینہ کے مدنی عملے، پرنسپلز، اساتذہ اور ایڈمن اسٹاف نے شرکت کی ٭مجلسِ تاجران کے تحت 15اپریل 2019ء کوتاجر اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا ٭مجلسِ ازدیادِ حُبّ اور ریجن مکی کے ذمّہ داران و دیگر اسلامی بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا۔ان تمام اجتماعات میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی سنّتوں بھرے بیانات فرمائے ٭عطّاری زون بابُ المدینہ کراچی کے ذمّہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں بالخصوص ماہِ رمضان کے اعتکاف، مدنی عطیات اور مدنی قافلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطّاری نے ذمّہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد میں ہونے والے مدنی کام ٭مجلسِ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا ”12 مدنی کام کورس“ ہوا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کی دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔ مدنی کورس کے اختتام پر نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطّاری نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت فرمائی ٭مجلسِ اطراف گاؤں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے شُرکا کی مدنی تربیت فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں بابُ المدینہ کراچی سے نگرانِ شوریٰ نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ عاشقانِ رسول کی تربیت کی٭مجلسِ مدرسۃُ المدینہ بالغان کے تحت تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں سردارآباد فیصل آباد کی تین کابیناؤں کے مدرسۃُ المدینہ بالغان سے ناظرہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں اور قاری صاحبان سمیت دیگر ذِمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ نے اجتماعِ پاک میں سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد تقسیم کیں۔ مساجد اور جامعاتُ المدینہ کا افتتاح ٭خیبر پختونخواہ کے شہر سبز پور( ہری پور) کے اَطْراف میں واقع ایک علاقے جھاری کَس میں مسجد اور جامعۃُ المدینہ کا افتتاح کیا گیا۔ خوشی کے اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شُرَکا کو مسجد کی آباد کاری کی ترغیب دلائی ٭پنڈی گھیپ ڈسٹرکٹ اٹک میں مسجد اور جامعۃُ المدینہ کا افتتاح کیا گیا، اس موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭طارق پورہ مدینہ ٹاؤن سردارآباد فیصل آباد میں جامع مسجدمیمونہ اور ٭سپرہائی وے غریب آباد جمالی پور میں جامع مسجد نورِمصطفیٰ کا افتتاح کیا گیا۔ دارُالمدینہ کی نئی برانچز کا افتتاح دعوتِ اسلامی کے تحت گلزار ِ طیبہ سرگودھا میں دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا، افتتاحی تقریب میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطّاری نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا،سکھر بابُ الاسلام سندھ میں بھی دارُالمدینہ کی ایک نئی برانچ کا افتتاح ہوا، اس موقع پر نگرانِ کابینہ نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اعراسِ بزرگانِ دین پر مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام اس مجلس کے تحت ٭حضرت سیّدنا عثمان مَروَنْدی المعروف سخی لعل شہباز قلندر (سیہون شریف بابُ الاسلام سندھ) ٭حضرت سیّد نا عبداللہ شاہ اصحابی (مکلی قبرستان ٹھٹھہ بابُ الاسلام سندھ) ٭خلیفۂ محدثِ اعظم پاکستان مفتی محمد سعید احمد قادری رضوی (زم زم نگر حیدر آباد) ٭حضرت سیّدنا غائب شاہ بابا رحمۃ اللہ علیہم (کیماڑی باب المدینہ کراچی) سمیت 22 بزرگانِ دین کے سالانہ اعراس کے موقع پر مزاراتِ مقدسہ پر قراٰن خوانی ہوئی جس میں 3000 سے زائد عاشقانِ رسول اور مدارسُ المدینہ کے مدنی منّے شریک ہوئے، 160 عاشقانِ رسول پر مشتمل 21مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا،اجتماعِ ذکرونعت بھی ہوئے جن میں کم و بیش 5000 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی، اس کے علاوہ 50مدنی حلقوں،41مدنی دوروں، 26 چوک درسوں اور سینکڑوں زائرین کو انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اورسنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔ تقسیم ِ اسناد اجتماعات مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت نوابشاہ، زم زم نگر حیدر آباد، مدنی صحرا مانسہرہ (K.P.Kدارالسلام ٹوبہ، فتح پور، بھکر، ڈہرکی، ڈیرہ غازی خان، جاتلاں کشمیر،بیلا اور حَب چوکی بلوچستان، ٹنڈو آدم، ملیر کھوکھرا پار، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی بابُ المدینہ کراچی سمیت ملک بھر کے کئی مدارسُ المدینہ میں تقسیمِ اسناد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے اور رواں سال حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے مدنی منّوں میں اسناد تقسیم کیں۔ فیضانِ زکوٰۃ کورس مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد اور فیضانِ عطّار مسجد، کریم آباد بابُ المدینہ کراچی میں ”فیضانِ زکوٰۃ کورس“ کا انعقا د کیا گیا جن میں شخصیات اور کثیر عاشقانِ رسول نے شر کت کی۔ دارُالافتاء اہلِ سنّت کے متخصِّص اسلامی بھائیوں نے شُرکا کو زکوٰۃ کے شرعی مسائل سے آگاہی فراہم کی۔ قومی کتب میلے میں مکتبۃ المدینہ کا بستہ 19 تا 21 اپریل 2019ء دارُالحکومت اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈشِپ سینٹر میں نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے تحت تین روزہ دسواں سالانہ قومی کُتُب میلہ لگایا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا، متعدد اسٹوڈنٹس اور اساتذہ نے اسلامی موضوعات پر کُتُب و رسائل حاصل کئے۔ دعوتِ اسلامی کی مختلف مجالس کی مدنی خبریں٭مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت رمضانُ المبارک 1440 ھ میں ملک کے 37 مقامات پر 12 دن کی ”صرف و نحو ورک شاپ“کا انعقاد کیا گیا ٭جامعۃُ المدینہ میں عربی زبان کو فروغ دینے کیلئے 7 مقامات پر اساتذۂ کرام کے لئے ”عربی لینگویج کورس“ منعقد ہوئے٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ”علمِ میراث کورس“ اور ”علمِ توقیت کورس“ کا سلسلہ ہوا۔ ان مدنی کورسز اور ورک شاپس میں سینکڑوں طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ ٭مجلس حج وعمرہ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی، ناظم آباد بابُ المدینہ کراچی، مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم اور عطّار والا (بورے والا) میں حج تربیتی اجتماعات ہوئے جن میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر حج، معتمرین و عازمینِ حج سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، حج ٹرینر اسلامی بھائی نے شُرَکا کی تربیت کی ٭مجلسِ تاجران کے تحت ضیاء کوٹ (سیالکوٹ) میں عظیم الشان تاجر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی علی اصغر عطّاری مدنی نے”کامیاب زندگی کے لئے راہنما اصول“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭مدنی مرکزفیضانِ مدینہ سبزپور ہری پور خیبر پختونخواہ اور نارووال پنجاب میں تاجر اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے۔ اجتماع میں مقامی تاجروں، شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں پنجاب کے شہرقلعہ دیدارِ مصطفیٰ، گکھڑ منڈی ضلع گوجرانوالہ کی ایک مارکیٹ اور سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں بھی تاجران کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے ٭بابُ المدینہ کراچی کی ہارون مارکیٹ اور زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے لطیف آبادنمبر 08 اور 12کی مختلف مارکیٹوں میں تاجران کے مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں دکان مالکان، دکانوں پر کام کرنے والے اور مارکیٹ آنے والے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭شعبۂ تعلیم کے تحت مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف کی بہاؤالدّین زکریا یونیورسٹی اور نِشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ساہیوال میں واقع کامسیٹس یونیورسٹی میں سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں یونیورسٹی کے ایچ او ڈیز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور ایم بی بی ایس کے طلبہ، پی ایچ ڈی ہولڈرز اور اساتذہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی،مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات فرمائے جبکہ مرکزُ الاولیاء لاہور اور جہلم میں اساتذہ اجتماعات کا انعقاد بھی کیا گیا ٭مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت بابُ المدینہ کراچی کے علاقے عبداللہ گوٹھ کی جامع مسجد عثمانیہ، بدر گراؤنڈ کیماڑی کی اوکھائی کالونی اور لیّہ پنجاب سمیت کئی مقامات پر تجہیز و تکفین اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں شریک اسلامی بھائیوں کو بذریعہ ویڈیو میت کے غسل اور کفن و دفن کے احکامات سکھائے گئے ٭مجلسِ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت شعبان المعظم 1440ھ میں پاکستان بھر میں تقریباً 113 مَحَارِم اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش 1638اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی انعامات کے606رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سےتقریباً 365 مَحَارِم اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے تین دن کےمدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کی ٭مجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کے تحت میرپور میں واقع نابینا افراد کے ہاسٹل میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے زون ذمہ دار نے مدنی پھول عطا فرمائے۔

امیراہلِ سنّت کی پَر نواسی کی ولادت

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی نواسی کے ہاں13شعبانُ المعظم 1440ھ بمطابق19اپریل2019ء بروز جمعہ مدنی مُنّی کی ولادت کے موقع پر بابُ المدینہ کراچی کے مقامی اسپتال میں تشریف لے گئے، اپنی پَر نواسی حُمیرا بنتِ جنیدعطّاری پرشفقت فرماتے ہوئے تَحْنِیک یعنی گُھٹّی دی اور کان میں اذان بھی کہی۔

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے نکاح پڑھایا صاحبزادۂ عطّار مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 17 اپریل 2019ء بروز بدھ بعد نمازِ عصر عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں اسلامی بھائیوں سے عام ملاقات کی اوربابُ المدینہ کے ایک اسلامی بھائی سرفراز احمد کا نکاح پڑھایا۔


Share

رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں / عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام

قبولِ اسلام کی مدَنی بہاریں٭11اپریل 2019ء کو یوکے (شاذلی زون) میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا،ان کااسلامی نام محمدشعبان رکھاگیا ٭27 اپریل 2019ء کو یوگنڈا کی بغدادی کابینہ میں مدنی دورے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا، اسلامی نام محمد ابراہیم رکھا گیا ٭07مئی 2019ء کو رکنِ شوریٰ حاجی بلال رضا عطّاری کے ہاتھوں کینیڈاکے شہر مونٹریال میں ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا،جس کا اسلامی نام محمد عارف رکھا۔

مساجد و مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مجلس خدامُ المساجد کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 5مئی 2019ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مسجد کا افتتاح ہوا، اس موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی مولانا عبدالنّبی حمیدی نے سنّتوں بھرابیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں مقامی علمائے کرام سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ٭موزمبیق کے شہر نمپولا میں جامع مسجد فیضانِ عطّار کا افتتاح ہوا،اس موقع پرسنّتوں بھرے اجتماع کاسلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا٭بنگلہ دیش کے شہر کومیلامیں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح ہوا۔اراکینِ شوریٰ کا بیرونِ ملک سفر عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے کئی اراکین نے ماہِ رمضانُ المبارَک میں بیرونِ ملک کی جانب مَدَنی سفر اختیار کیا جہاں ذمّہ داران کی تربیت، دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور تربیتی اعتکاف میں شرکت کا سلسلہ رہا ٭30 اپریل تا 07 مئی 2019ء رکنِ شوریٰ حاجی بلال رضا عطّاری نے کینیڈا کے مختلف شہروں کی جانب مدنی سفر کیا جہاں مختلف مدنی کاموں (شخصیات کےمدنی حلقوں، افطار اجتماعات، ذمہ داران کے مدنی مشوروں) میں مصروفیت رہی جن میں مقامی عاشقانِ رسول و دیگرذمہ داران نے شرکت کی ٭رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطّاری مَدَنی نے 4مئی تا 8 جون 2019ء نیپال کی جانب مدنی سفر فرمایا جہاں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ نیپال گنج میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف میں شرکت فرمائی اور ذمّہ داران کو مدنی مشوروں میں مدنی پھول ارشاد فرمائے ٭رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطّاری مدنی نے 4 تا 7 مئی 2019ء لندن یوکے کامدنی دورہ فرمایا جہاں مجلس جامعۃُ المدینہ کے سنّتوں بھرے اجتماع ، مختلف مقامات پرمدنی حلقوں، اِفطاراجتماع میں شرکت اور مقامی عاشقانِ رسول و شخصیات سے ملاقات کا جدول رہا۔ اسپین میں تقسیمِ اسناد اجتماع دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدرسۃُ المدینہ کے تحت اسپین کے شہر ویلنسیا (Valencia) ڈویژن گلستانِ مرشد میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپین میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری عمیر علی، پاکستانی کمیونٹی کے چیئرمین مہرجمشید احمد سمیت مختلف شخصیات اور مدنی منّوں کے سرپرست اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ ڈنمارک نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے مدنی منّوں میں اَسناد تقسیم کیں۔ ڈھاکا میں امیرِ مدنی قافلہ کورس مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈھاکا بنگلہ دیش میں 4دن کا امیرِ مدنی قافلہ کورس کا سلسلہ ہوا جس میں طلبائے کرام اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطّاری مدنی قافلہ اور رکنِ شوریٰ سیّد لقمان عطّاری نے عالَمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ”امیرِ مدنی قافلہ کو کیسا ہونا چاہئے؟“ سے متعلق سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کی تربیت کی۔ مدنی حلقے 22اپریل 2019ء کو شیفیلڈ انگلینڈ میں مہاجرین اسلامی بھائیوں (Refugees) کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے سوڈان، سیریا، سینیگال اور عراق سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیئے۔ علاوہ اَزیں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ،راٹرڈیم ہالینڈ کی ایک مسجد، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بستوار اٹلی اور رنگپور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں مدنی حلقے لگائے گئے۔ مدنی قافلے 4مئی 2019ء کو ساؤتھ افریقہ سےترکی کی جانب ایک مدنی قافلے نے راہِ خدا میں سفراختیارکیا جہاں نیکی کی دعوت کے سلسلے میں مدنی دورے کئے،مدنی حلقے لگائے اور فرض علوم سے متعلق آگاہی حاصل کی۔


Share

رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں / عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام

مدنی کورسز مجلسِ مختصر مدنی کورسز (للبنات) کے تحت رمضانُ المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو نیکیوں میں گزارنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک و بیرونِ ملک کثیر مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے یکم تا 20رمضانُ المبارَک 1440ھ 20 دن کے ”فیضانِ تلاوت کورس“ منعقد ہوئے جن میں شریک اسلامی بہنوں نے روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت مع قراٰنی واقِعات، رمضانُ المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اَذکار و دعائیں اور عَوامی مسائل اور ان کا حَل سیکھنے کی سعادت حاصل کی، ان مدنی کورسز میں ہزاروں اسلامی بہنیں شریک ہوئیں٭ماہِ اپریل2019ء میں پاکستان کے شہروں (بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، مرکز الاولیاء لاہور، مدینۃ الاولیاء ملتان، سردارآباد فیصل آباد، نواب شاہ، سکھر، مظفرگڑھ، بہاولپور، گجرات، کوئٹہ، گوجرانوالہ، راو لپنڈی اور کشمیر سمیت دیگر شہروں) میں12 دن کے ”معلّمہ مَدَنی قاعدہ کورس“ ہوئے جن میں 535 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی،ان مدَنی کورسز میں قراٰنِ پاک پڑھنے پڑھانے کا درست طریقہ، فرض علوم ، دینِ اسلام کی بنیادی باتیں اور سنّتیں اور آداب سکھائے گئے ٭6مئی 2019ء کو پاکستا ن کے شہروں (بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدرآباد، مدینۃُالاولیاء ملتان، سردارآباد فیصل آباد، گجرات اور راولپنڈی) کی دارُالسنّہ میں ”فیضانِ رمضان کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں بنیادی اسلامی عقائد، تجوید اور نماز روزے سےمتعلق شرعی احکام سکھائےگئے ٭حج پر جانے والی اسلامی بہنوں کو مسائلِ حج، ارکانِ حج اورعمرہ کی ادائیگی سےمتعلق معلومات سکھانے والی معلّمہ اسلامی بہنوں کے لئے 19 تا 25 مارچ 2019ء پاکستان میں 5مقامات پر 8دنوں کے ”فیضانِ رفیقُ الحَرَمَیْن “ کورس ہوئے ٭اسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں، زکوٰۃ ، صدقہ اور فِطرہ کے ضروری مسائل سکھانے کےلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں کم وبیش 364مقامات پر 8 تا 10 مارچ 2019ء 3دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوٰۃ کورس“ ہوئے جن میں تقریباً 5ہزار 771 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭مجلس مدرستہُ المدینہ بالِغات کے تحت پاکستان کے 374 مقامات پر یکم تا 26مارچ 2019ء 26 دن کے ”مدنی قاعدہ کورس“ ہوئے جن میں اسلامی بہنوں کی تعداد تقریباً 7ہزار 774 رہی۔ شعبۂ تعلیم کے مدنی کام دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت تقریباً 1672 شخصیات اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ٭21 نےجامعاتُ المدینہ للبنات کا دورہ کیا ٭تقریباً 968 تعلیمی اداروں میں مدنی درس کا سلسلہ ہوا۔


Share

رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں / عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام

نئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز بنگلہ دیش کے شہر سیدپور، نیو مانسی میں 12 مئی 2019ء سے اسلامی بہنوں کے لئے نئے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا ۔تجہیز و تکفین اجتماعات مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت اسلامی بہنوں کو غسل و کفن کا طریقہ سکھانے کے لئے مارچ 2019ء میں مختلف ممالک (یوکے، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، لیسوتھو، ہند، اٹلی اور اسپین) میں 154 مقامات پر تجہیز و تکفین اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تقریباً7403 اسلامی بہنوں نے شرکت کی، 174 مقامات پر ایصالِ ثواب کے اجتماعات کئے گئے۔ مدنی انعامات اجتماعات امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے عرب شریف، یوکے، بنگلہ دیش اور ہند میں کم و بیش 40 مقامات پر تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئےجن میں اسلامی بہنوں کی مدنی انعامات کے حوالے سے تربیت کی گئی، مختلف مقامات پر ہونے والے ان اجتماعات میں کم و بیش 1750 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ سنّتوں بھرا اجتماع مدنی ریجن زَم زَم نگر حیدرآباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن زَم زَم نگر حیدر آباد سے رکنِ شوریٰ حاجی ابوعمر عطّاری نے بذریعۂ فون سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور اسلامی بہنوں کو مدنی عطیات اور عید کے بعد ایک ماہ کے مدنی قافلوں کے لئے اپنے مَحَارِم کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔


Share

رمضان المبارک1440ھ کے اعتکاف کی بہاریں / عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والے بعض مدنی کام

علمائے کرام سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے ماہِ شعبان المعظم 1440 ہجری میں کم و بیش 1800 عُلَماو مشائخ اور ائمہ و خُطَباسے ملاقاتیں کیں۔چند کے نام یہ ہیں:

پاکستان: ٭شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد سعید قمر سیالوی ( شیخ الحدیث جامعہ رضویہ مظہرُالاسلام گلستان محدثِ اعظم پاکستان، جھنگ بازار، سردارآباد فیصل آباد) ٭مفتی ابراہیم قادری (مہتمم جامعہ غوثیہ سکھر) ٭مفتی صاحب داد سکندری (مہتمم جامعہ بزمِ یا رسول اللہ زم زم نگر حیدرآباد) ٭مفتی عبد الستار نقشبندی (مہتمم مدرسہ لعل شہباز قلندر سیہون شریف، باب الاسلام سندھ) ٭مولانا قاری عبدالرحمٰن نقیبی (مہتمم مدرسہ تدریس القراٰن جامعہ عثمانیہ مسجد میرپورکشمیر) ٭مفتی طارق فرید درانی رضوی ) صدر مدرس جامعہ انصاریہ اویسیہ ترنڈا ضلع رحیم یار خان( ٭مولانا محمد زبیر نور قادری(مہتمم جامعہ عربیہ نور العلوم بہاولپور،ہیڈ راجکاں) ٭مولانا محمد فاروق احمد بندیالوی (مہتمم مدرسہ اسلامیہ تھون سرائے عالمگیر ضلع گجرات)

ہند: ٭خلیفہ ٔ حضور تاج الشریعہ مفتی محمد امجد رضا امجد ی رضوی (قاضی ادارہ شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ پٹنہ بہار) ٭مفتی غلام معین الدّین فیضی امجدی (صدر مدرس و مفتی دارالعلوم محمدیہ کالپی شریف ضلع جالون اترپردیش) ٭ مولانا حافظ و قاری محمد ابراہیم اشرفی (خطیب و امام جامع مسجد زکریا، بلگام کرناٹک)

دیگر ممالک:٭مولانا پیر عبد الخالق (یوکے) ٭ شیخ قریب اللہ (کانو،نائیجیریا)۔

عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس میں ”اصلاحِ اعمال کورس“ کا انعقاد عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس کے طلبائے کرام کے ماہِ شعبان المعظم 1440 ہجری میں ہونے والے سالانہ امتحانات کے بعد مجلس رابطہ بالعلماء کی جانب سے 7 دن کے ”اصلاحِ اعمال کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ قادریہ رضویہ (سردارآباد فیصل آباد)،جامعۃ الفردوس (حاصل پور ضلع بہاولپور)، جامعہ غوثیہ انوارُ الخضری (بہاولپور) اور جامعۃُ الحبیب (اوکاڑہ) کے کم و بیش 153 طلبائے کرام نے شرکت کی۔ جامعہ قادریہ رضویہ اور جامعۃُ الحبیب کے طلبہ نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں حاضر ہوکر”اصلاحِ اعمال کورس“ کیا، دورانِ کورس اراکینِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطّاری مدنی، حاجی عماد عطّاری مدنی اور حاجی محمدعلی عطّاری نے ان طلبہ کی تربیت فرمائی، طلبائے کرام نے المدینۃُ العلمیہ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، جانشینِ عطّار مولانا عبید رضا مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔

علمائے کرام کی مدنی مراکزاور جامعات المدینہ آمد ٭مفتی محمد سعید قمر سیالوی (شیخ الحدیث جامعہ رضویہ مظہرالاسلام گلستانِ محدثِ اعظم پاکستان، جھنگ بازار سردارآباد فیصل آباد) ٭مولانا محمد وقار مصطفائی (امام و خطیب جامع مسجد عثمان غنی، سردارآباد، فیصل آباد) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد ٭مفتی محمد امین نقشبندی (امام و خطیب مرکزی جامع مسجد گوجرہ) ٭مولانا محمد مختار احمد اشرفی (امام و خطیب جامع مسجد غلہ منڈی حجرہ شاہ مقیم ضلع اوکاڑہ) اور ٭مولانا محمد زاہد رضا نوری (مدرس مرکزی دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن ٭ مفتی احمد القادری نے جامعۃ المدینہ ٹیکساس یوکے ٭حافظ و قاری مفتی محمد ظہور احمد رضوی (پرنسپل دارالعلوم غوثیہ رضویہ للبنات، کرناٹک) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بلگام کرناٹک ہند ٭یوکے سے مولا نا احمد دباغ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ تنزانیہ اور ٭مولانا افتخار احمد مصباحی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے جامعۃ المدینہ جوہانسبرگ ساؤ تھ افریقہ اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے خدماتِ دین پر دعوتِ اسلامی کو خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ عاشقانِ رسول کے جامعات و مدارس کے 2300 سے زائد طلبائے کرام نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے ماہِ شعبان المعظم 1440 ہجری میں کم و بیش 804 سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔چند کے نام یہ ہیں :باب المدینہ کراچی: ٭کمشنر کراچی افتخار شلوانی ٭مئیر کراچی وسیم اختر ٭سیّد صلاح الدین (ڈپٹی کمشنر ساؤتھ) ٭بریگیڈئیر شفیق الرحمٰن (سیکٹر کمانڈر بھٹائی رینجرز ایسٹ زون) ٭سردار صالح محمد بھوتانی (سابق چیف منسٹربلوچستان) مرکزالاولیاء لاہور: ٭ کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ ٭اورنگزیب کھچی(منسٹر ٹرانسپورٹ) ٭منسٹر اسلم بھروانہ ٭اختر ملک (منسٹر انرجی) ٭نعمان لنگڑیال (منسٹر زراعت) سردارآباد فیصل آباد: ٭چوہدری فقیر حسین ڈوگر (M.P.A) ٭فرخ حبیب (M.N.A) ٭میاں وارث عزیز(M.N.A) ٭طاہر جمیل(M.P.A) اسلام آباد: ٭شیخ آفتاب احمد (سابق وفاقی وزیر) ٭ملک جمشید الطاف (M.P.A) گلزارِ طیبہ سرگودھا: ٭محمد تنویر امجد (D.S.P، CIA) ٭چوہدری رضوان گل (سابق M.P.A) چنیوٹ: ٭سیّد امان انور قدوائی (ڈپٹی کمشنر چنیوٹ) ٭محمد عاصم جسرہ (S.S.P چنیوٹ )٭میاں قیصر محمود شیخ (M.P.A) لودھراں: ٭میاں بلیغ الرحمٰن (وفاقی وزیر) وہاڑی: ٭چودھری فقیر (M.N.A) ٭خالد محمود ڈوگر (M.P.A) میانوالی:٭احمد خان نیازی (کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر) ٭ریاض احمد ناز (D.S.P میانوالی) ٭رانا محمد انور (S.P آرگنائزڈ کرائم) بھکر:٭رائے نعیم کھرل (سیشن جج بھکر) ساہیوال: ٭چوہدری افتخارحسین گوندل (M.P.A) ٭سردارعلی اصغرلاہڑی(M.P.A) بلوچستان: ٭ڈاکٹر عبدالحی بلوچ (سابق سینیٹر) اوکاڑہ: ٭رضا ربیرہ (M.P.A) ٭چوہدری جاوید علاؤالدین (M.P.A)

متفرق مدنی خبریں ٭گوجر خان پوٹھوھار قلعہ مارکی میں شخصیات کے درمیان سنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُالمدینہ عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، سابق تحصیل ناظم، چوہدری عظیم، چیئرمین میونسپل کمیٹی گوجر خان شاہد صراف، معاون وزیراعظم کشمیر گُل اخلاق ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل راجہ ضمیر اور راجہ نعمان سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی ٭مجلس رابطہ پاک وارثی کابینہ کے تحت شیخوپورہ میں ایک میونسپل کمیٹی ہال میں شخصیات اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭اوکاڑہ میں بھی شخصیات کے سنّتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ ایم پی اے چوہدری جاوید علاؤالدین، سابق سٹی ناظم چوہدری شوکت رسول اور شہر بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات نے اجتماعِ پاک میں شرکت کی۔

فرض حج کے لئے والدین کی اجازت

ارشادِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ:

حجِ فرض میں والدین کی اجازت درکار نہیں بلکہ والدین کو ممانعت کا اختیار نہیں۔(فتاوی رضویہ،ج10،ص658)


Share