Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal
دن ایک فِرِشتہ بھیجے گا جو جَہنَّم سے اُس کی حِفاظَت فرمائے گا۔ (موسوعۃلِابْنِ اَبِی الدُّنْیا،باب ذَمُّ الْغِیبَۃ ج۴ ص۳۸۵ حدیث۱۰۵)
یاد رکھئے! مُسلمان کی غیبت کرنے والے کو روکنے کی قُدرت ہونے کی صُورت میں روک دینا واجِب ہے، روکنا ثوابِ عظیم اور نہ روکنا باعِثِ عذابِ اَلیم (یعنی درد ناک عذاب کاباعث)ہے۔ اس ضِمْن میں دو(2) فَرامینِ مُصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے:
(1)جِس کے سامنے اُس کے مُسلمان بھائی کی غیبت کی جائے اور وہ اُس کی مَدَد پر قادِر ہو اور مَدَدکرے، اللہ پاک دُنیا اور آخِرت میں اُس کی مَدَد کرےگا اور اگر باوُجُودِ قُدرت اس کی مَدد نہیں کی تو اللہ پاک دُنیا اورآخِرت میں اُسے پکڑے گا۔(مُصَنَّف عَبد الرَّزّاق ج۱۰ص۱۸۸ رقم ۲۰۴۲۶)
(2)جوشَخْص اپنے بھائی کے گوشت سے اس کی غیبت (عدم موجودگی)میں روکے(یعنی مُسَلمان کی غیبت کی جارہی تھی،اُس نے روکا )تواللہ پاک پرحق ہےکہ اُسے جہنَّم سےآزادکردے۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ج ۳ص ۷۰ حدیث ۴۹۸۱،غیبت کی تباہ کاریاں ،ص۲۱۳)
اَللّٰھُمَّ اَجِرۡنِیۡ مِنَ النَّارo
اے اللہ مجھے(جہنّم کی) آگ سے نجات عطا فرما
یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُ یَامُجِیۡرُo
اے نجات دینے والے، اے نجات دینے والے، اے نجات دینے والے
بِرَحۡمَتِکَ یَآاَرۡحَمَ الرّٰحِمِیۡنَo
اپنی رحمت کے سبب ہم پر رحم فرما،اے سب سے بڑھ کررحم فرمانے والے