Book Name:Ayee Toba Karin
عقبةالتوبة ، ص۲۴) گناہوں کی کثرت کے سبب بیان کردہ نحوستوں کے علاوہ دعا کاقَبول نہ ہونابھی بہت بڑی نحوست ہے۔ چنانچہ
حضرت ابراہیم بن اَدْہم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک دِن بازار سے گزر رہے تھے۔ لوگوں نے دیکھا تو عقیدت میں آپ کے گِردجمع ہوگئے اورعرض کرنے لگے : حُضُور!اللہ پاک نے اپنی لارَیْب کتاب قرآنِ کریم میں فرمایا ہے : اُدْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَکُم ْ (پ۲۴ ، المؤمن : ۶۰)( تَرْجَمَۂ کنز العرفان : مجھ سے دُعا کرو میں قَبول کروں گا)۔ ہم ایک عرصہ سے دُعائیں کر رہے ہیں ، مگر قَبول ہوتی دِکھائی نہیں دیتیں۔
حضرت اِبراہیم بن اَدْہم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےفرمایا : 10چیزوں کے سبب تمہارے دل مُردَہ ہوچکے ہیں۔
تم اللہ پاک کوخالِق ومالِک مانتے ہو ، مگراُس کا حق ادا نہیں کرتے(یعنی اس کی اطاعت و فرمانبرداری نہیں کرتے قرآنِ پاک کی تلاوت تو کرتے ہو ، مگر اس پر عمل نہیں کرتے رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی محبت کا دعوی کرتے ہو ئے بھی سُنَّتِ رسول سے مُنہ پھیرتے ہوشیطان سے دُشمنی کے دعوےدار بھی ہو اور اسی کے پیروکار بھی تمہیں جنت میں جانا پسند تو ہے مگر اس کے حُصُول والا کوئی عمل کرنا گوارا نہیں کرتےجہنم سے ڈرنے کا اِقْرار بھی ہے ، مگر اعمال خُود کو اس میں گِرانے والے ہیں موت کے بَرحق ہونے پر یقین رکھتے ہو ، مگر پھر بھی اس کے لیے کچھ تیاری نہیں کرتےدُوسروں کے عُیوب تلاش کرنے میں مصروف ہواور اپنے عُیوب سے چشم پَوشی کرتے ہو اللہ پاک کی نعمتیں کھاتے ہو ، مگر اس کا شکر اَدا نہیں کرتے اپنے