Book Name:Ayee Toba Karin
توبہ قَبول فرما لی ہے ۔ پھر ایک نئے عزم کے ساتھ نئی اور پاکیزہ زِندگی کا آغاز کریں اور سابقہ گُناہوں کی تلافی میں مصروف ہوجائیں۔
توبہ کی قَبولیّت کیسے معلوم ہو ؟
حضرت امام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں : ايک عالِم سے پُوچھا گيا : ايک آدمی توبہ کرے ، تو کيا اسے معلوم ہوسکتا ہے کہ اس کی توبہ قَبول ہوئی ہے يا نہيں ؟ فرمايا : اس میں حکم تو نہيں ديا جا سکتا ، اَلبتہ اس کی علامت ہے ، اگر اپنے آپ کو آئندہ گُناہ سے بچتا دیکھے اور يہ دیکھے کہ دل خُوشی سے خالی ہے اوررَبّ کریم کے سامنے نيک لوگوں سے قريب ہو ، بُروں سے دُور رہے ، تھوڑی دُنيا کو بہت سمجھے اور آخرت کے بہت عمل کو تھوڑا جانے ، دل ہر وَقْتاللہ پاککے فرائض میں مُنْہَمِک رہے ، زبان کی حفاظت کرے ، ہر وَقْت غوروفکر کرے ، جو گُناہ کر چکا ہے ، اس پر غم وغُصّہ اور شرمندگی محسوس کرے (تو سمجھ لو کہ توبہ قَبول ہو گئی)(مکاشفة القلوب ، الباب الثامن فی التو بة ، ص ۲۹۔ )
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!انسان جب گُناہوں سے توبہ کرلے تو اب اُسے چاہیے کہ سب سے پہلا کام یہ کرے کہ کسی طرح گُناہوں کی مَعرِفت حاصِل کرے ، تاکہ مُستقبِل میں کسی قسم کے گُناہ کے اِرْتِکاب سے بچ سکے ، اس کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی کُتب مثلاً اِحْیاءُ العلوم ، منہاجُ العابدین ، مکاشفۃُ القلوب اورجہنم