Book Name:Ayee Toba Karin

کا ذکر ہے ، اَمِیْرُالمؤمنین حضرت عُمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے’’تَوْبَۃً نَصُوْحا‘‘کے بارےمیں پُوچھا گیا : توآپ نے ارشادفرمایا : اس سےمُرادیہ ہےکہ کوئی شخص اپنے کسی بُرےعمل سے ایسی توبہ کرے کہ پھرکبھی بھی اس گُناہ میں نہ پڑے۔

                             صحابیِ رسول حضرت عبدُ اللہ بن مَسعُود رَضِیَ اللہُ  عَنْہُ سےروایت ہے : نبیِّ کریم ، رؤفٌ رَّحیم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’تَوْبَۃً نَصُوْ حا‘‘ایسی توبہ ہےجس سے تمام گُناہ مُعاف ہوجاتےہیں۔ ([1])

توبہ کے فائدے

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی سچی توبہ کے بےشمار فوائد ہیں ، *سچی توبہاللہ پاک کی طرف سے عطا ہونے والی بہت پیاری نعمت ہے ، * گناہوں  کو دھونے کا پانی ہے۔ *قُربِ الٰہی پانے کا ذریعہ ہے۔ *رحمتِ الٰہی کے نُزول کا سبب ہے۔ *گناہوں سےپاک صاف کردیتی ہے۔ *جہنّم سےبچاتی ہے۔ * غضبِ الٰہی سےاَمن دلاتی ہے۔ *دنیا کے غموں کوبھی دُورکرتی ہے۔ * آخرت کی مشکلات کابھی خاتمہ کرتی ہے۔ *انسان کےباطن کو سُتھراکر دیتی ہے۔ *سچی توبہ کرنے والا اللہ پاک کو پسند ہےاور*اس کے لئےفرشتےبھی استغفار کرتے ہیں۔ اَلْغَرَض! سچی توبہ دُنیا و آخرت کےکئی فوائد کاسبب ہے۔ آئیے!سچی توبہ کرنےوالوں کے کچھ واقعات اور ان سے حاصل ہونےو الے نکات سنتے ہیں تاکہ ہمارا بھی سچی توبہ کرنے کا ذہن بنے ، چنانچہ   


 

 



[1] تفسیردر منثور ، پ۲۸ ، التحریم ، تحت الآیۃ : ۸ ، ۸ / ۲۲۷