Book Name:Ayee Toba Karin
گناہوں پر شرمندگی اور توبہ کی وجہ سے معاف فرماديا ہے ۔ جب میں نےاس بوڑھی عورت کی يہ بات سُنی تو میں اس جنازے کے پاس گيا ، اس پر نمازِجنازہ پڑھی پھر اسے قبر میں دفن کر ديا ۔ میں نےاس کی بوڑھی ماں کےسر کاايک سفيد بال بھی اس کے ساتھ قبر میں رکھ ديا ۔ جب ہم اس کی قبر کو بند کرنے لگے تو اس کے جسم میں حرکت پيدا ہوئی اور اس نے اپنا ہاتھ کفن سے باہر نکال کر بلند کيا اور آنکھیں کھول ديں۔ میں یہ ديکھ کر گھبرا گياليکن اس نے مسکراتے ہوئے کہا : اےشيخ!ہمارا رَبّ بڑاغفور و رحيم ہے ، وہ احسان کرنے والوں کو بھی بخش ديتا ہے اور گنہگاروں کو بھی معاف فرماديتا ہے۔ یہ کہہ کر اس نے ہميشہ کےليے آنکھیں بند کر لیں ۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی ہمارا رَبّ بڑا غفور و رحیم ہے اور یہ اس کافضل وکرم اور اپنےبندوں پرعظیم رحمت ہےکہ گُناہ کےبعد توبہ کرنے پر مُعاف فرما دیتا ہےاورموت کےوقت تک توبہ کرنےکی مہلت عطافرماتاہے ، اس لئے ہمیں توبہ میں سُستی نہیں کرنی چاہئے بلکہ فوراً ہی اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرلینی چاہئے ، ہمارے پیارےآقا ، مدینےوالےمصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےبھی توبہ کےکثیرفضائل اوراس پر ملنے والے اِنعامات بیان فرمائے ہیں۔ آئیے!توبہ کرنےاورگناہوں سے بچنے کاذہن پانے کےلئے توبہ کے فضائل پر تین (3)فرامینِ مصطفےٰسنتے ہیں ، چُنانچہ