Book Name:Ayee Toba Karin
پیارےآقا ، مدینےوالےمصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا : میرےپاس جبریلِ امین آئےاورعرض کی : یہ شعبان کی پندرہویں رات ہےاس میںاللہکریم جہنم سے اتنے لوگوں کوآزاد فرماتا ہے جتنے بنی کلب کی بکریوں کے بال ہیں ، مگر عداوت والے(یعنی کینہ پَرور) ، رشتہ کاٹنے والے ، (تکبرکی وجہ سے)کپڑا لٹکانے والے ، والدین کی نافرمانی کرنے والے اور شراب کےعادی کی طرف نظر ِرحمت نہیں فرماتا۔ ([1])
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہمیں چاہئے کہ*والدین کو ستانے سے باز آجائیں ، *دوسرے اسلامی بھائیوں کی دشمنی اپنے دل سے نکال دیں ، *تکبر سے ہر دم بچنے کی کوشش کریں۔ *دنیاکی رنگینیوں سے منہ موڑ لیں ، * گناہوں سے رشتہ توڑ لیں ، *اللہ پاک کی نافرمانیاں کرنے سے باز آجائیں ، * نمازیں قضا کرنا چھوڑ دیں ، * جونمازیں چُھوٹ گئیں ان کی قضاکریں ، *جن کی دل آزاری کی ان سےبھی معافی مانگیں ، *جن کی بے عزّتی کی ہے ، اُن سے معافی مانگیں ، *جن سے بدسُلوکی کی ہے ، ان سےمعافی مانگیں ، *جن کی حق تلفی کی ہے ، ان سےحقوق معاف کروائیں ، *اگر کسی کا مال دبایا ہے تو اس کی تلافی کریں اورمعافی مانگیں ، * جتنےجھوٹ بولے ان سے توبہ کریں ، *بلا وجہ جن کی غیبتیں و چُغلیاں کرکےدل آزاری کی ان سے معافی مانگیں ، *جن کوجان بوجھ کر تکلیف پہنچائی ان