Book Name:Ayee Toba Karin

سےمعافی مانگیں ، اَلْغَرَض! اپنے تمام گناہوں سےتوبہ کریں۔ کہیں ایسا نہ ہوکہ یہ توبہ کی قبولیت کی  رات بھی گزرجائےاورہم اپنی مغفرت  نہ کروا سکیں اور اپنے ربِّ کریم کو راضی  نہ کرسکیں ، لہٰذاآج ہی توبہ کرلیجئے۔ کیونکہہمارےربِّ کریم نےاپنے بندوں  کی توبہ قبول   کرنے کاوعدہ  اپنے پاکیزہ کلام میں فرمایاہے ، چنانچہ

                             پارہ 6سُوْرَۃُ الْمائِدہ کی آیت نمبر 39 میں اِرشاد ہوتاہے :

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۹) ۶ ، المائدۃ : ۳۹)

ترجَمۂ کنز العرفان : تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرلے اور اپنی اصلاح کرلے تو اللہ اپنی مہربانی سے اس پر رُجوع فرمائے گا۔ بیشک اللہ بخشنے والا  مہربان ہے۔

                             تفسیرصراطُ الجنان میں ہے : توبہ بہت عمدہ اور نہایت نفیس شے(بہترین چیز) ہے ، کتنا ہی بڑا گُناہ ہو ، اگر اس سے توبہ کرلی جائے تو اللہ کریم  اپنا حق مُعاف فرما دیتا ہے اور توبہ کرنے والےکو عذابِ  آخرت سےنجات دےدیتاہے۔([1])

عبرت حاصل کیجئے

               پیارے پیارےاسلامی بھائیو!معلوم ہوا!توبہ کرنابہت ہی بہترین اور پسندیدہ کام ہے ، اللہ کریم  توبہ کرنے والوں کو بہت پسندفرماتاہے ، جوسچی توبہ کرتے ہیں انہیں بارگاہِ الٰہی سے اِنْعامات و اِکرامات سے بھی نوازا جاتا ہے ، توبہ کرنے والے اللہ کریم کے پسندیدہ بندے بن جاتے ہے ، مگرافسوس!اس قدر انعامات و


 

 



[1] تفسیرصراط الجنان ، پ۶ ، المائدۃ ، تحت الآیۃ : ۳۹ ، ۲ / ۴۳۰