Book Name:Ahal Jannat-o-Ahal Jahannum Ka Mukalama
اُدھر اللہ پاک کی رَحْمت جوش پرآئی اور اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی تسلی کے لئے آپ کو لَیْلَۃُ الْقَدْر کا تحفہ عطا فرمایا۔ چنانچہ ارشاد ہوا :
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةِ الْقَدْرِۚۖ(۱) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا لَیْلَةُ الْقَدْرِؕ(۲) لَیْلَةُ الْقَدْرِ ﳔ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍؕؔ(۳) تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍۙۛ(۴) سَلٰمٌ ﱡ هِیَ حَتّٰى مَطْلَعِ الْفَجْرِ۠(۵)
(پارہ30 ، سورۃالقدر : 1تا5)
ترجمہ کنز الایمان : بے شک ہم نے اسےشبِ قدر میں اتارا ، اور تم نے کیا جانا کیا شبِ قدر ، شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ، اس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ، وہ سلامتی ہے صبح چمکنے تک۔
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے میرے آقا ومولیٰ ، محمد مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کی ، آپ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کو اُمّتیوں کی فِکْر ہوئی تو اللہ پاک نے آپ کی دل جُوئی کے لئے اُمّت کو شبِ قدر جیسی عظیم الشان نعمت عطا فرما دی۔ مَولانا حَسَن رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ شانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
جتنا میرے خدا کو ہے میرا نبی عزیز کونین میں کسی کو نہ ہو گا کوئی عزیز
جو کچھ تری رضا ہے ، خدا کی وہی خوشی جو کچھ تری خوشی ہے ، خدا کو وہی عزیز
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آج ماہِ رمضان المبارک کی 27 وِیں رات ہے اور عُلَمائے کرام کی بھاری اکثریت اسی طرف ہے کہ رمضان المبارک کی 27 وِیں رات ہی “ شبِ قدر “ ہوتی ہے۔ لہٰذا ہم اُمِّید کرتے ہیں کہ الحمد للہ! آج شبِ قدر ہے ، آج مغفرت کی رات ہے ، آج رحمت کی رات ہے ، آج وہ رات ہے جس میں عبادت کرنا ہزار مہینوں کی عبادت