Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں گُنَاہوں میں ڈوبا ہوا تھا اور گُنَاہ کر کر کے میرا دِل سخت ہو چکا تھا ، بدنگاہی اور والدین کی نافرمانی جیسے گُنَاہ میرے معمول میں شامِل تھے ، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں ہدایت کی روشنی یوں آئی کہ ایک دِن دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی کی دعوت پر دَرْس میں شریک ہو گیا ، درْس کے الفاظ ایسے پُر تاثیر تھے کہ میرے دِل میں اُتَر گئے ، گُنَاہوں کی گرد چھٹنے لگی ، مجھے اپنی سابقہ زندگی پر افسوس ہونے لگا۔ آہ! زندگی کا ایک بڑا حصہ غفلت میں گزر گیا۔ دَرْس کے ذریعے نصیحت کے انمول موتیوں نے میرے مردہ دِل کو زِندہ کر دیا ، میں نے اسی وقت توبہ کی اور آیندہ گُنَاہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کر لیا۔ الحمد للہ! میرا چند گھڑیوں کے لئے دَرْسِ فیضانِ سُنّت میں شرکت کرنا میری زندگی اور آخرت کی بہتری کا ذریعہ بن گیا۔ اب الحمد للہ! میں عطاری ہوں ، پانچ وقت کی نماز باجماعت وہ بھی پہلی صَف میں ادا کرنے کی سَعَادت پا رہا ہوں۔ ([1])
عطائے حبیبِ خُدا مدنی ماحول ہے فیضانِ غوث و رضا مدنی ماحول
اگر سنتیں سیکھنے کا ہے جذبہ تم آجاؤ دیگا سکھا مدنی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّمنے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو