Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay
الحمد للہ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں حاضِر ہونے کی سَعَادت نصیب ہو یاد کر کے اعتکاف کی نیت کر لیا کیجئے ، جب تک مسجد میں رہیں گے اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! نفل اعتکاف کا ثواب ملتا رہے گا ساتھ ساتھ اس کا ایک فائدہ یہ بھی نصیب ہوگا کہ مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اگر اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو ضمنًا یہ چیزیں بھی جائِز ہو جائیں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : روزِ قیامت لوگوں میں میرے قریب تَر وہ ہو گا جس نے دنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہوں گے۔ ([1])
بچیں بےکار باتوں سے ، پڑھیں اےکاش! کثرت سے ترے محبوب پر ہردَم درودِپاک ہم مولیٰ!([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد