Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay
پیارے اسلامی بھائیو! دِیْنِ اسلام کی خُصوصیات سے ہے کہ ہمارے پاکیزہ دِیْن میں جانوروں کے بھی باقاعِدہ حُقُوق مقرر ہیں اور قربانی کا جانور تو پھر قربانی کا جانور ہے ، اس کی عِزَّت ، اس کی تعظیم ، اس کے حقوق کی رِعَایَت تو بطور خاص ضروری ہے۔
مگر آہ! فِی زَمانہ عِلْمِ دِین سے دُوری ہے ، اَفْسوس! لوگ اخلاقی طَور پر پستی کی جانِب بڑھتےجارہے ہیں ، بعض جاہِل ، نادان اور اَوباش تَو بےزبان جانوروں پر ایسے ایسے ظُلْم ڈھاتے ہیں کہ رُوح تک کانپ جاتی ہے اور بعض لوگ عِلْمِ دین سے دُوری کی وجہ سے انجانے میں بھی جانوروں کو تکلیف پہنچا رہے ہوتے ہیں۔ قربانی کے اَیَّام میں بھی دیکھا جاتا ہے کہ منڈی میں جانور لانے اور بیچنے سے لے کر ذبح کرنے تک بے چارے بےزبان جانوروں پر کئی طرح ظُلْم ڈھائے جا رہے ہوتے ہیں ، مثلاً (1) : جانور کسی دُور علاقے سے لانا ہو تو دورانِ سَفَر مناسب خوراک نہ دینا (2) : چھوٹی گاڑی میں بڑا جانور ، یا کم جگہ میں کئی کئی جانور دھکیل دینا (3) : جانور کو گاڑی میں چڑھاتے اور اُتارتے وقت احتیاط سے کام نہ لینا ، کبھی جلد بازی میں جانوروں کو گاڑی سے چھلانگ لگوا دی جاتی ہے جس سے بےچارے جانور کی ٹانگ ٹوٹنے یا موچ آنے کا خطرہ ہوتا ہے ، کبھی تو ایسی صُورت میں جانور قربانی کے لائق بھی نہیں رہتا (4) : منڈی میں خرچہ بچانے کے لئے جانور کو بھوکا رکھنا ، ایک مرتبہ کسی نے اونٹ خریدا تو بیچنے والے نے اس کے کان میں کہا کہ یہ کئی دن سے بھوکا ہے اسے چارہ کھلا دینا۔ اللہ کی پناہ! اللہ کی پناہ..! (5) : جانور کو بِلاوجہ مارنا ، بلاوجہ اس کے قریب شور مچانا ، اسے ڈرانا ، اس کے قریب خوامخواہ بھیڑ لگا کر ہراساں کرنا (6) : بعض دفعہ جانور کو گھمانے کے نام پر بچے اور