Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay
بخش دے میری ساری خطائیں کھول دے مجھ پر اپنی عطائیں
برسا دے رحمت کی بَرْکھا یااللہ! مِری جھولی بھر دے([1])
آمین بجاہ النبی الامین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پہلی آیت : قربانی کا حکم ہر اُمَّت کو دیا گیا
پارہ : 17 ، سورۂ حج ، آیت : 34 میں اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا لِّیَذْكُرُوا اسْمَ اللّٰهِ عَلٰى مَا رَزَقَهُمْ مِّنْۢ بَهِیْمَةِ الْاَنْعَامِؕ- (پارہ17 ، سورۃالحج : 34)
ترجمہ کنزُ العِرفان : اور ہر امت کے لیےہم نے ایک قربانی مقرر فرمائی تاکہ وہ اس بات پر اللہ کا نام یاد کریں کہ اس نے انہیں بے زبان چوپایوں سے رزق دیا۔
اس آیت کے تحت تَفسِیْر صِراطُ الْجِنان میں ہے : آیت کا معنی یہ ہے کہ پہلے جتنی ایماندار اُمتیں گزری ہیں ، ان میں ہر اُمَّت کے لئے اللہ پاک نے ایک قُربانی مقرر فرمائی تھی تاکہ وہ جانوروں کو ذبح کرتے وقت ان پر اللہ پاک کا نام لیں۔ ([2])
اے مسلماں! سُن یہ نکتہ درسِ قرآنی میں ہے عظمتِ اسلام و مُسْلِم صرف قربانی میں ہے
پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ سے 2 مدنی پھول سیکھنے کو ملے : (1) : جانور ذبح کرتے وقت اللہ پاک کا نام لینا شرط ہے ، بہارِ شریعت میں ہے : ذبح کرتے وقت اگر جان