Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay

بوجھ کر بسم اللہ نہ کہی تو جانور حرام ہو  جائے گا اور اگر ذبح کرنے والا بسم اللہ کہنا بھول گیا تو اس صورت میں جانور حلال ہے*اسی طرح اگر 2 شخص مل کر جانور ذبح کریں تو ضروری ہے کہ دونوں ہی بسم اللہ پڑھیں ، اگر ایک نے بھی جان بوجھ کر بسم اللہ نہ پڑھی تو جانور حرام ہو جائے گا([1])*بعض لوگ ذبح تو قصاب سے ہی کرواتے ہیں مگر برکت کے لئے چھری پر صرف ہاتھ رکھ لیتے ہیں ، ان کے لئے بھی ضروری ہے کہ بسم اللہ پڑھیں۔

 (2) : اس آیتِ کریمہ سے دوسرا مدنی پھول یہ سیکھنے کو ملا کہ قُربانی بہت پُرانی عِبَادت ہے ، دُنیا کی تمام ہِدایَت یافتہ قومیں قُربانی کیا کرتی تھیں۔

انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور ان کی قوموں کی قُربانیاں

چنانچہ اگر تاریخی اعتبار سے دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام سے لے کر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام تک ہر اُمّت اپنی شریعت کے مُطَابق قُربانی کیا کرتی تھی۔ مثال کے طور پر *حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کے شہزادے حضرت ہابیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اور اُن کے بھائی قابیل نے قربانی پیش کی جس کا ذِکْر قرآنِ کریم میں بھی ہے([2]) *حضرت نُوح عَلَیْہِ السَّلَام کے متعلق منقول ہے کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے باقاعدہ ذبح خانہ بنا رکھا تھا ، جہاں اللہ پاک کی بارگاہ میں جانوروں کی قربانی پیش کیا کرتے تھے([3])*اللہ پاک کے خلیل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی بارگاہِ الٰہی میں پیش کی گئی انوکھی قُربانی تو مشہور و معروف ہے *منقول


 

 



[1]...بہارِشریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 316 و 318 ، حصہ : 15۔

[2]...صراط الجنان ، پارہ : 6 ، سورۂ مائدہ ، زیرِآیت : 27 ،  جلد : 2 ، صفحہ : 416 ، ۔

[3]...قربانی کے احکام ، صفحہ : 34۔