Book Name:Qurbani Sunnat Anbiya Hay
(قربانی کولیکشن ایپ) اس ایپلی کیشن میں قربانی کے جانوروں کے متعلق تفصیلی معلومات ، قربانی کے متعلق دارالافتاء اہلسنت کے فتوے ، قربانی کرنے کا مکمل طریقہ وغیرہ شامل ہے ، اپنے اسمارٹ فون میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قربانی سُنَّت انبیا ، سُنّتِ مصطفےٰ ہے
پیارے اسلامی بھائیو! قُربانی کرنا بڑے ثواب کا کام ہے ، قُربانی کرنا اللہ پاک کی رِضا والا کام ہے ، قُربانی کرنا اللہ پاک کے قُرب کا سببہے ، قُربانی کرنا سنّت ابراہیمی ہے ، قُربانی کرنا سُنَّتِ انبیا ہے اور قربانی کرنا سَیِّدِ انبیا ، محبوبِ خُدا ، اَحْمد مجتبیٰ ، یعنی ہمارے آقا ، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بھی پیاری پیاری سُنَّت ہے۔
اُمُّ المؤمنین حضرتِ عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا سے رِوایت ہے کہ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے حکم سے سِیَاہ پَیروں ، سیاہ پیٹ اور سیاہ آنکھوں والا مینڈھا حاضِر کیا گیا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چُھری تیز کرنے کا حکم دیا ، پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چُھری لی ، مینڈھے کو لِٹایا ، اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اسے ذبح فرمایا ، پھر یہ دُعا کی : ([1])
بِسْمِ اللہِ اَللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُّحَمَّدٍ وَ مِنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ
ترجمہ : اللہ کے نام سے ، اے اللہ پاک! مُحَمَّد کی جانِب سے اور اُمَّتِ مُحَمَّد کی جانِب سے یہ قربانی