Book Name:Haftawar Risala Mutala

اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِ اللہ  مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم  بِسْمِ  اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ہفتہ وار رسالہ مطالعہ

درود شریف کی فضیلت

فرمانِ آخری نبی  صلی  اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلم : جو شخص روزانہ مجھ پر 100مرتبہ دُرُود بھیجے گا،  اللہ  پاک اس کی 100حاجات پُوری فرمائے گا، ان میں  سے70 آخرت کی اور  30 دُنیا کی حاجات ہوں  گی۔ ([1])

 صلّوا علی الحبیب                 صلّی  اللہ  علیٰ محمد

مطالعہ کرنا رحمت و ہدایت کا سبب

 اللہ  پاک نے انسان کی ہدایت ورہنمائی اور اسے علم سے آراستہ کرنے کے جو ذرائع مہیا فرمائے ان میں سے ایک اہم ذریعہ ”مطالعہ کرنا “بھی ہے۔قرآن کریم میں ارشادِ باری ہے:

اِنَّ اللّٰهَ یُسْمِعُ مَنْ یَّشَآءُۚ-

 (پ22، فاطر:22)

 ترجَمۂ کنز العرفان : بیشک  اللہ  سنا تا ہے جسے چاہتا ہے۔

شیخ شہابُ الدّین سہروردی   رحمۃُ  اللہ  علیہ   اِس آیتِ مبارکہ کی وضاحت میں فرماتے ہیں: ہمارے دل میں ہدایت کی باتیں آنا،  اللہ  پاک کی طرف سے ہے،جس کے 2ظاہری ذرائع ہیں: (1) مخلوق کی زبان( کہ عاشقانِ رسول، علمائے کرام کی زبانی سن کر دل میں ہدایت کی باتیں آتی ہیں۔) (2) دینی مطالعہ کہ بندہ جب کتاب پڑھتا ہے تو اُس کے دل میں ہدایت کی باتیں اُتر جاتی ہیں۔مزید فرماتے ہیں : دینی کتب کا مطالعہ رحمت کے دروازوں میں سے ایک بہت بڑا دروازہ ہے،بڑے بڑے مشائخ، صوفیا وعلمائے کرام اور زاہدوں کا عمل ہے،اس کی برکت سے رحمت


 

 



[1]... القول البدیع، الباب الثانی: فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ صلی  اللہ  علیہ واٰلہٖ وسلم ، ص134، دار الکتاب العربی، بیروت