Book Name:Haftawar Risala Mutala

کا مُطالعہ کرنے سےعِلمِ دِىن حاصِل ہوتا ہے اور عِلمِ دِىن حاصِل کرنے کے بہت فضائل ہىں۔*دِینی کُتب کا مُطالعہ کرنے سے عبادات کا ذوق ملتا ہے اور عبادات کى دُرُستى کے اَحکام بھی سیکھنے کو ملتے ہیں۔

*دِینی کُتب کا مُطالعہ کرنے سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنتا ہےکیونکہ ان میں گناہوں کے عذابات لکھے ہوتے ہىں جنہیں پڑھ کر  اللہ  پاک کا خوف آتا ہے۔*اسلامى کتابىں پڑھنا آخرت کى بہترى اور  اللہ  پاک کى رِضا پانے کے اَسباب مىں سے ہے، قبر وقیامت کا ڈر پىدا ہوتا ہےاور یہ اِحساس پىدا ہوتا ہے کہ ہم اس مىں بہترى کى طرف جائیں تاکہ ہمارى قبر مىں اَمن قائم ہو اور ہمارى آخرت بھى خراب نہ ہو۔لہٰذا دِینی کُتب کے مُطالعے کو ضَرور اپنا نا چاہىے۔ ([1])

مطالعہ کے دینی ودنیاوی فوائد

*مطالعے کی عادت ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرتی ہے۔* پڑھنے کی عادت الزائیمر  (Alzheimer)جیسے مرض کو روکتی ہے۔*سوتے وقت اچھی کتاب کا مُطالعہ نیند کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔*مطالعے سے ذخیرۂ الفاظ بھی بڑھتا ہے جس کا براہِ راست تعلق ذہانت سے ہوتا ہے۔*کتابیں پڑھنے والے اَفراد دوسرے لوگوں سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں اور اُن کے خیالات کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔* دِینی کتب کے مطالعے سے علم کی منزلیں طے ہوتی ہیں جو  دنیا و آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

 اللہ  پاک ہمیں بھی فرض علوم اورآدابِ زندگی سیکھنے کے لئے اس دینی کام کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھنے اور دوسروں کو اِس کی ترغیب دلانے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

 



[1]... ملفوظات امیر اہلسنّت، بطورِ ماڈل خانہ کعبہ کا کیک بنانا کیسا؟ (قسط:131)،6/111 غیرمطبوعہ