Book Name:Haftawar Risala Mutala
صحیح بخاری شریف آپ کے سینہ مبارکہ پر رکھی ہوئی تھی جس کے مطالعے میں مصروف تھے۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! جہاں ان روایات سے مطالعہ کی اہمیَّت روزِ روشن کی طرح واضح ہوئی، وہاں یہ بھی معلوم ہوا کہ مطالعہ کتنا ضروری ہے۔ عِلمِ دِین سیکھنے کا ایک ذریعہ چونکہ کتاب بھی ہے، لہٰذا ایسی کتب و رسائل کا ہی مطالعہ کرنا چاہئے جو عقائد کی دُرُسْتی اور دینی واخلاقی تربیت کا ذریعہ بنیں، الحمد للہ ! اللہ پاک کے فَضْل و کَرَم اور امیرِ اہلِ سنّت مولانا محمدالیاس قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے فیضان سے دعوتِ اسلامی نے فروغِ عِلْمِ دِین کے لئے جہاں دیگر کئی شعبہ جات اور دِینی کاموں کا آغاز کیا، وہیں کتب و رسائل سے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کا رابطہ مضبوط کرنے کے لئے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ نامی دِینی کام شروع کیا، جس کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں کسی ایک رِسالے کامطالعہ کرنے یا آڈیو رسالہ سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے اور کثیر اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس کا مطالعہ فرماتے ہیں ۔ اَمِیْرِ اَہْلِ سنّت اور جانشینِ امیرِ اہلسنت اس کی ترغیب و شوق کے لئے رسالہ پڑھنے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ دینی کتب کا مطالعہ کرنے سے بہت سے دینی اور دنیوی فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ چند فوائد ملاحظہ فرمائیں۔
دینی مطالعہ کے فوائد بزبانِ امیرِ اہلِ سنّت
*اِسلامى معلومات حاصِل کرنے کے لىے دِىنى کُتب کا مُطالعہ اىک بہترىن
ذَرىعہ ہے۔ *دِینی
کتابیں پڑھنا زیادہ نفع بخش ہے،اِس سے دِین کی محبت بڑھتی ہے۔*دِینی
کُتب