Book Name:Haftawar Risala Mutala

کے دروازے کھل جاتے ہیں۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ دینی کتابوں کا مطالعہ ہدایت اورنیکیوں کی طرف رغبت  کا ذریعہ  ہے نیز کفر وشرک،گمراہی  بلکہ  ہرطرح کے گناہوں سےبچنے کے لئے بہترین ڈھال ہے۔  ہمارے بزرگانِ دین اِن فوائد کو حاصل کرنے کے لئے کتابوں کا بکثرت مطالعہ کرتے تھے  بلکہ بعض نے تو کتابوں کے مطالعے کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا۔ چنانچہ

علّا مہ ابنِ جوزی کی نصیحت

بہت بڑے محدث اور کئی کتابوں کے مصنف علامہ ابن جوزی   رحمۃُ  اللہ  علیہ    بہت ہی خوبصورت انداز میں مطالعے کا شوق دِلاتے ہوئے فرماتے ہیں: جو شخص علم کے حصول میں کمال چاہتا ہے، اس پر لازم ہے کہ وہ علمائے کرام کی  کتب کا كثرت سے مطالعہ کرے کیونکہ اِس سے علمائے کرام کے بلند عزائم اور علوم پر واقفیت حاصل ہوگی،جو اِس کے ذہن کو تیز کرے گی اور عزم کو تر وتازگی بخشے گی۔ کوئی کتاب بھی فائدے سے خالی نہیں۔ لہذاچاہئے کہ تم بزرگانِ دین کی سیرت اپناؤ، کثرت سے اُن کی کتابیں پڑھو،کیونکہ اُن کی کتابیں بکثرت پڑھنا (گویا) انہیں دیکھنے کی طرح ہے۔ اس کے بعد امام ابنِ جوزی   رحمۃُ  اللہ  علیہ   اپنے ذوقِ مطالعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : 

کئی ہزار کتابوں کا مطالعہ

مجھے جب بھی کوئی ایسی کتاب ملتی، جس کو میں نے پہلے نہ دیکھا ہوتا تو مجھے لگتا جیسے میرے ہاتھ کوئی خزانے کا انبار لگ گیا ہو۔اگر میں کہوں کہ  میں نے طالبِ علمی کے دور میں 20ہزار کتابوں کا مطالعہ کیا ہے تو یہ بھی مبالغہ نہیں ہوگا،مجھے ان کتابوں کے مطالعے سے بزرگانِ دین


 

 



[1]... عوارف المعارف،الباب الثانی فی تخصیص الصوفیۃ بحسن الاستماع،ص22 ملتقطاً، دار الکتب العلمیہ