Book Name:Imam Ghazali رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ bator Hakeem Ul Ummat
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضویہ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا فیضان خوب عام کیا، آپ امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے بڑی محبت کرتے ہیں، آپ کی کتابوں کو پڑھتے، ان پر عمل کرتے اور دوسروں کو ان پر عمل کی ترغیب بھی ارشاد فرماتے ہیں۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خواہش پر ہی دعوتِ اسلامی کے علمی وتحقیقی شعبے المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سنٹر) نے امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا اور مکتبۃ المدینہ نے انہیں شائع کیا، آپ بھی امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کتابیں مثلاً ”احیاء العلوم“، ”مکاشفۃ القلوب“، ”منہاج العابدین“ وغیرہ مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے، پڑھیئے اور عمل کی سَعَادت حاصِل کیجئے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پانی میں اسراف سے بچنے کے مدنی پھول
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’وضو کا طریقہ ‘‘ سے پانی میں اسراف سے بچنےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمايا: وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ خیر (بھلائی )نہیں اور وہ کام شیطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال، ۹/۱۴۴، حدیث:۲۶۲۵۵ )(2)آقا عَلَیْہِ السَّلَام ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا ،فرمایا: اِسراف نہ کر اِسراف نہ کر۔ (سُنَنِ اِبن ماجہ ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء۔۔الخ ۱/ ۲۵۴، حدیث:۴۲۴) *اگروَقف پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا باِلاِتِّفاق حرام ہے(وضو کا طریقہ ،ص۴۲) *بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکا ر گیا اس سے احتیاط چاہئے۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۲)*آج تک جتنا بھی ناجائز