Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal
اَلْفِ شَهْرٍؕؔ(۳) ِ
قدرکیا ہے؟شب ِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’اللہتعالیٰ نے میری امت کو شبِ قدر کا تحفہ عطا فرمایا اور ان سے پہلے اور کسی کو یہ رات عطا نہیں فرمائی ۔( مسند فردوس، باب الالف، ۱/۱۷۳، الحدیث: ۶۴۷)
مفتی نعیم الدین مراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں ’’یہ اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) پر کرم ہے کہ آپ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کے اُمتی شبِ قدر کی ایک رات عبادت کریں تو ان کا ثواب پچھلی اُمت کے ہزار ماہ عبادت کرنے والوں سے زیادہ ہو۔
(خزائن العرفان، القدر، تحت الآیۃ: ۳، ص۱۱۱۳)
اور مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں ’’ اس آیت سے دو فائدے حاصل ہوئے، ایک یہ کہ بزرگ چیزوں سے نسبت بڑی ہی مفید ہے کہ شبِ قدر کی یہ فضیلت قرآن کی نسبت سے ہے، اصحابِ کہف کے کتے کو ان بزرگوں سے منسوب ہو کر دائمی زندگی، عزت نصیب ہوئی، دوسرا یہ کہ تمام آسمانی کتابوں سے قرآن شریف افضل ہے کیونکہ تورات و انجیل کی تاریخِ نزول کو یہ عظمت نہ ملی۔ ( نور العرفان، القدر، تحت الآیۃ: ۳، ص۹۹۰)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! شبِ قدرکتنی عظیم رات ہے، بھلائیوں والی رات ہے، رحمتوں والی رات ہے، دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے، بخشش کی رات ہے،لَیْلَۃُ الْقَدْر اِنتِہائی بَرَکت والی رات ہے، اِس کو لَیْلَۃُ الْقَدْر اِس لئے کہتے ہیں کہ اِ س میں سال بھر کے اَحکام نافِذ کئے جاتے ہیں۔یعنی فِرِشتے رَجِسٹروں میں آئِندہ سال ہونے والے مُعامَلات لکھتے ہیں۔جیسا کہ ’’تَفسیرِ صاوِی جِلد 6صفحہ نمبر2398 پر ہے،’’ اَیْ