Book Name:Jahannam Say Bachany Waly Aamal

طرح ہوگا جو اُن کے منہ کوبھون دے گا۔ کیا ہی برا پینا اور دوزخ کیا ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھاآپ نے!جَہنَّمِیوں کے ساتھ کیسا عِبرتناک سُلوک   ہوگا  اور جَہنَّم میں اُنہیں  کیسے شدید عذابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہمارے آقا و مَولیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمیں  سِکھانے کے لیے کَثرَت کے ساتھ جَہنَّم کے عَذاب سے پَناہ مانگتے تھے۔(صحیح مسلم''، کتاب المساجد،   باب ما یستعاذ منہ في الصلاۃ، الحدیث: ۱۳۳  ،ص۲۹۷، بہارِ شریعت،۱/۱۶۳) یادرکھئے!دُنیا کی آگ جہنم کی آگ کے سَتَّر (70)جُزوں میں سے ایک جُز ہے۔(صحیح مسلم''، کتاب صفۃ الجنۃ وصفۃ نعیمھا وأھلھا، باب في شدۃ حر نار جہنم...إلخ، الحدیث: ۲۸۴۳، ص۱۵۲۳، بہارِ شریعت،۱/۱۶۴)جہنم کی آگ ہزار (1000)برس تک دھونکائی گئی، یہاں تک کہ سُرخ ہوگئی، پِھر ہزار(1000) بَرَس اور، یہاں تک کہ سفید ہو گئی، پھر ہزار (1000) بَرَس اور،یہاں تک کہ سِیاہ ہو گئی، تو اَب وہ نِری سِیاہ ہے۔(سنن الترمذي''، کتاب صفۃ جھنم، باب منہ، الحدیث: ۲۶۰۰، ج۴، ص۲۶۶،، بہارِ شریعت،۱/۱۶۴)

حَضْرتِ سَیِّدُنا جبرئیلِ امین عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے تاجدارِ حَرَم، شہریارِ اِرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے قَسَم کھا کر عَرض کی کہ اگر جَہنَّم سے سُوئی کے ناکے کے بَرابَر کھول دِیا جائے تو تمام زمین والے سب کے سب اُس کی گَرمی سے مَر جائیں اور قسم کھا کر کہا  کہ اگر جَہنَّم کا کوئی داروغَہ (مُحافِظ) اہلِ دُنیا پر ظاہِر ہو تو زَمین کے رہنے والے کُل کے کُل اُس کی ہَیبت سے مَر جائیں اور بَقسم بیان کیا کہ اگر جَہنَّمِیوں کی زَنجیر کی ایک کَڑی دُنیا کے پَہاڑوں پررَکھ دی جائے تو کانپنے لگیں اور اُنہیں قَرار نہ ہو، یہاں تک کہ نِیچے کی زَمین تک دَھنس جائیں۔( مجمع الزوائد، کتاب صفۃ النار، الحدیث: ۱۸۵۷۳، ج۱۰، ص۷۰۶۔۷۰۷  ،  بہارِ شریعت، ۱/ ۱۶۵ )