Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay 12th-Shab-1441

بہترین ذریعہ ہے۔٭چوک دَرْس،مسجدکی حاضِری سے محروم رہنے والوں تک بھی نیکی کی دعوت پہنچانے کا ایک مُفید ترین ذریعہ ہے۔٭مسجد کے ساتھ ساتھ چوک،بازار،دُکان وغیرہ میں اگر” مَدَنی دَرْس“ہوگا تو اِس کی بَرَکت سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی مشہوری و نیک نامی ہوگی۔٭ مَدَنی دَرْس کی بَرَکت سے اَمیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مُختلِف کُتُب و رَسائل کا تَعارُف (Introduction)عام ہوگا۔

آئیے!”مَدَنی دَرْس“ کی ایک اِیمان اَفروزحکایت سُنئے،چنانچہ

مَدَنی درس میں بیٹھنےوالا  عالِم بن  گیا

سندھ کےایک اسلامی بھائی جو نویں(9th) کلاس میں پڑھتےتھے اور دنیا  حاصل کرنے کی کوششوں میں مشغول تھے،عَلاقے کے اسلامی بھائی اُن کو نیکی کی دعوت دے کر مسجد میں لے آئے۔جب وہ  نماز پڑھ کر مسجد سے جانے لگے تو ایک خَیر خواہ اسلامی بھائی(جومسجد کےدروازےکےقریب کھڑے تھے)نے اُن کو دَرْس میں شرکت کی دعوت دی۔لہٰذا وہ مَدَنی درس( دَرْسِ فَیضانِ سُنّت)میں بیٹھ گئے۔پھر اُنہوں نے اسلامی بھائیوں کی اِنفرادی کوشِش سے مَدْرَسَۃُ الْمَدِیْنَہ(بالِغان)میں پڑھنا شُروع کردیا ۔ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کی۔ چند ہفتوں بعد اَمیرِ اَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بذریعہ ٹیلیفون بیان رِیلے ہوا۔بَیان کےبعد امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اِجتماعی تَوْبہ اور بَیْعَت کروائی تو وہ اسلامی بھائی بھی گناہوں سے تَوبہ کرکےعطّاری بن گئے۔مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے اُنہوں نے عِلْمِ دین سیکھنےکےلئے1999ءمیں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ(فَیضانِ عُثمانِ غَنِی گلستانِ جَوہرکراچی)میں داخِلہ لے لیا اور 2005 میں عالِمِ دین بننے پر انہیں پیارے پیارے مُرشِدِ کَرِیْم اَمیرِاَہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےہاتھوں