Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay 12th-Shab-1441

برکاتِ نبوت کا ظہور

منقول ہے:پیدائش سے کچھ دن پہلے ہاتھی والوں کے ہلاک ہونے  کا واقعہ پیش آنا،فارس  میں ایک ہزار سال سے بھڑکتی ہوئی آگ کا ایک لمحہ میں بجھ جانا، کسریٰ کے محل کا زلزلہ اور اس کے چودہ(14) کنگروں کا گر جانا،”ہَمدان“اور”قُم“نامی شہروں کے درمیان چھ میل لمبے چھ میل چوڑےبُحَیْرهٔ ساوَہ“نامی دریا  کا اچانک بالکل خشک(Dry) ہو جانا،حضورپُرنورصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی والدہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کے بدنِ مبارَک سے ایک ایسے نور کا نکلنا جس سے ”بصریٰ“کے محلات روشن ہو گئے۔یہ سب واقعات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں جو حضورِاکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی عالمِ کائنات کو خوشخبری دینے لگے۔(مواھب لدنية وشرح الزرقانی،ولادتہ...الخ، ۱/۱۶۷ ،۲۲۱،۲۲۸،۲۲۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہمارے  نُوری آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بے مثل و بے مثال ہیں۔جس کا اندازہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادت سےبھی لگایا جا سکتا ہے کہ  آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ اقدس ایسی پاکیزہ،  مقدس اور کمال والی ہوئی کہ جس کی کوئی مثال نہ کبھی پیش کی گئی ہے اور نہ کبھی پیش کی جاسکےگی۔

اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسا بے مثل و بے مثال بنایا ہے کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مبارک زندگی کا ہر پہلو بھی بے مثل و بے مثال ہے، حتّٰی کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی پیدائش بھی ایسی ہے کہ نہ کسی کی ایسی پیدائش ہوئی ہے نہ ہوگی۔جب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی پیدائش ہوئی تو گویا ہر طرف نُور کی برسات ہونے لگی،گویا ساری کائنات جگمگا اُٹھی اورہر طرف