Book Name:Har Simt Chaya Noor Hay 12th-Shab-1441
نورہی نور ہوگیا۔ آئیے! اس طرح کے چند واقعات سنتے ہیں:
حضرت سیدنا عثمان بن ابی العاص رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُفرماتے ہیں:میری والدہ نے بتایا:میں اُس رات حضرت آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کے پاس تھی، جس رات رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیدائش ہوئی ۔میں گھر میں ہر طرف روشنی اور نُور پاتی اور محسوس کرتی جیسے ستارے قریب سے قریب تر ہو رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ مجھے ایسا لگا جیسے یہ ستارے میرے اُوپر ٹُوٹ پڑیں گے۔پھر جب سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس کائنات میں تشریف لائے تو ایک نُور نکلا جس سے ہر چیز روشن ہو گئی،یہاں تک کہ نُور کےعلاوہ کچھ بھی نظر نہ آتا تھا۔(خصائص کبری،باب ما ظہر فی لیلۃ مولدہ من المعجزات و الخصائص، ۱/۷۸ )
نُورِمُصْطَفٰے اور چراغ کی روشنی
حضرت صَفِیَّہ بنتِ عبدالمطلب رَضِیَ اللہُ عَنْہا فرماتی ہیں:حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی ولادت کے وَقْت میں حضرت سیدتنا آمنہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی خدمت میں حاضر تھی ،میں نے دیکھا کہ حضورِاقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا نُور،چراغ کے نور کو مغلوب کررہا ہے،اس رات میں نے چند نشانیاں دیکھیں ۔٭جب حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پیدا ہوئے تو فوراً سجدہ کیا۔٭جب آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سجدے سے سر اُٹھایا تو فرمایا:’’لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللہِ ‘‘۔ ٭پورے گھر کو میں نے آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چہرۂ انور کے نُور سے روشن پایا۔٭میں نے چاہا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو نہلاؤں لیکن ایک غیبی آواز آئی: اے صَفِیَّہ(رَضِیَ اللہُ عَنْہا)!اپنے آپ کو تکلیف مت