Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! پِیْروں کے پِیْر ، پِیْـرِ دَسْتْ گِیْر ، رَوْشَن ضَمِیْر ، قُطْبِ رَبّانی ، مَحْبُوبِ سُبْحانی ، غَوْثِ صَمَدَانی ، قِنْدِیْلِ نُورَانی ، شَہْبَازِ لامَکانی ، پیرِ پِیْراں ، مِیْرِ مِیْرَاں ، اَلشَّیْخْ اَبُو مُحمّد سَیِّد عَـبْدُ الْقَادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اللہ پاک کے مُقَرَّب ولی بلکہ ولیوں کے سردار اور کَثِیْرُ الْکَرَامَات بُزرْگ تھے۔ چنانچہ
اِمَامُ الْعُلَمَاء ، حضرتِ علَّامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بیان فرماتےہیں : شیخ سَیِّدُنا عَـبْدُ القَادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کرامات بے شمار ہیں۔ اس بات پر عُلَمَاء کا اِتّفاق ہے کہ جتنی کرامات غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے ظاہر ہوئی ہیں ، آپ کےعلاوہ کسی بھی صاحِبِ وِلَایَت سے ظُہُوْر میں نہیں آئیں۔ (نزہۃ الخاطرالفاتر ، ص۲۳)
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایک حقیقت ہے کہ اللہ پاک جس کے سر پر ولایت کا تاج سجاتا ہے تو اس کی ذات سے ایسی ایسی چیزوں کا ظہور ہونے لگتا ہے کہ عقلیں حیران اور دنگ رہ جاتی ہیں مثلاً اللہ پاک کی عطا سے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن مُردوں کو زندہ کر سکتے ہیں ، ان کی برکت سے بارشیں ہوتی ہیں ، یہ مریضوں کواچھا کردیتے ہیں ، عطائے الٰہی سے غیب کی باتوں کو جان لیتے ہیں ، دلوں کے زنگ کو دُور فرمادیتے ہیں اور مخلوقِ خدا کی مشکل کشائی بھی فرماتے ہیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا قدمِ پاک تمام اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن کی گردنوں پر ہے ، آپ کو بھی ربِّ کریم نے یہ طاقت و قدرت عطا فرمائی تھی کہ آپ اپنی نگاہِ ولایت