Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442
غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان و عظمت
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک نے حُضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو بڑی شانوں سے نوازا تھا۔ مثلاًآپ پیدائشی ولی تھے۔ (تفریح الخاطر ، ص۵۸ ، مفہوماً )پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا۔ سحری کے وقت دودھ نوش فرماتے اور پھر غروبِ آفتاب پر روزہ افطار کرتے تھے۔ پانچ (5) برس کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ نے اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْماوربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمکے بعد 18 پارے زبانی سُنا دئیے اور فرمایا : میری ماں کو بھی اِتنا ہی یادتھا ، وہ پڑھا کرتی تھیں تو میں نے سُن کر یاد کرلیا ۔ ( رسالہ منّے کی لاش ، ص۴) آپ نے 40 سال تک عشاء کے وضو سےفجرکی نمازادافرمائی ، آپ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تواسی وقت وضو فرما کر 2 رکعت نمازنفل پڑھ لیا کرتے تھے۔ (بہجة الاسرار ، ذکرطریقه ، ص ۱۶۴)بہت زیادہ عبادت و رِیاضت اور قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والے تھے ، پندرہ (15) سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم (بہجة الاسرار ، ذکرفصول من کلامه…الخ ، ص۱۱۸ملخصاً)اور روزانہ ایک ہزار(1000) رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔ (غوثِ پاک کے حالات ، ص۳۲)آپ تیرہ (13) عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے ، آپ کے مدرسۂ عالیہ میں لوگ آپ سے تفسیر ، حدیث اور فِقْہ وغیرہ پڑھتے تھے ، دوپہر سے پہلے اوربعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر ، حدیث ، فِقْہ ، کلام ، اُصول ، نَحْو (یعنی عربی گرامر) اور ظہر کے بعد تجوید و قراءت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔ (بہجۃ الاسرار ، ص۲۲۵ ملخصاً)آپ کے دستِ کرامت پر پانچ سو (500) سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو ، چور ، فاسق ، فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔
(بہجۃالاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۴)