Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442
(3)حضرت شیخ ابوالحسن علی قرشیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضور غوثِ اعظم دستگیر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : مجھے ایک بہت بڑا کاغذ دیا گیا جس میں میرے اصحاب اور مُریدین کے نام تھے جو قیامت تک ہونے والے تھے اور مجھ سے کہا گیا : سب کو تمہارے صدقے بخش دیا گیا۔ ( بہجۃ الاسرار ، ذکر فضل اصحابہ وبشراہم ، ص۱۹۳ملخصاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اِس دورِ پُر فِتن میں امیر اہلِ سُنّت ، حضرت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذات ہمارے لئے بہت بڑی نِعْمَت ہے ، جو آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید ہوتا ہے ، آپ اُسے غَوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دامنِ کرم سے وابستہ کردیتے ہیں یعنی امیرِ اہلِ سُنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سِلْسَلہ قادِریہ میں ہی مُرید کرواتے ہیں لہٰذا آپ بھی امیرِ اہلِ سُنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مُریدوں میں شامِل ہوجائیے۔ اللہ پاک ہم سب کو غَوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ بلکہ تمام اَوْلِیائے کرامرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے سچّی مَحبَّت و عقیدت رکھنے کی تَوْفِیْق عطا فرمائے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد