Book Name:Ghos e Pak Ki Shan o Azmat 10th Rabi ul Akhir 1442
حضرتِ سَیِّدُنا شیخ محیُّ الدِّین سید عبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میرے ہاتھ پر پانچ سو (500) سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ (100000) سے زیادہ ڈاکو ، چور ، فاسق ، فسادی اورگمراہ لوگوں نے توبہ کی۔ (بہجۃالاسرار ، ذکر وعظہ ، ص۱۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہ ہمارے سردار ، شہنشاہِ بغداد ، سرکارِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بیانات سے کتنے دلوں میں ایمان کی روشنی پیدا ہوئی اور کتنے گنہگار اور بدکار گمراہی کے راستے کو چھوڑ کر راہِ ہدایت کے مسافر بن گئے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سروں کے تاج ، حُضُورِغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ چونکہ خُود باعمل تھے ، لہٰذا آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نیکی کی دعوت پر مشتمل کلمات تاثیر کی مہک سے معطر ہو کر جب کسی بے عمل کی سماعت سے ٹکراتے تو اس کے دل و دماغ کو مہکا دیتےاور وہ گناہوں کو چھوڑ کر نیک کاموں میں مصروف ہو جاتا تھا۔
ہمیں بھی چاہیے کہ ہم دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کے ساتھ ساتھ خود اپنے اندر بھی عمل کا جذبہ بیدار کریں۔ یاد رہے!نیکی کی دعوت اُسی وقت زیادہ مؤثرہوتی ہے کہ جب نیکی کی دعوت دینے والے میں عمل کی روحانیت موجود ہو ، کیونکہ نیکی کی دعوت دوسروں کے دل و دماغ کو تب مہکاتی اور عمل کی طرف لاتی ہے جب اس میں عمل کی خوشبو بھی ہو۔ لہٰذا اگر نیکی کی دعوت دینےاور بُرائی سے منع کرنے والا خُود باعمل ، پابندی سے پانچ وقت کی نمازیں مسجد میں باجماعت پڑھنے والا اورقرآنِ پاک کی تلاوت سے اپنے دل و دماغ کو مہکانے والا ہوگا تو اس کی بات میں بھی اثر ہوگا ، لوگ اس کی نماز کی