Book Name:Ayee Toba Karin
عَلَیْہِ السَّلَام نےیہ دیکھ کرارشادفرمایا : یہ پرندہ تمہاری طرف نشانی بنا کربھیجا گیاہے کہ مومن کی مثال اس پرندےکی طرح ہےجب وہ گناہوں میں مبتلا ہوتا ہے تواس سے اس کاحُسن وجمال چلاجاتاہےاورپھرجب وہ توبہ کرتاہےتواس کی برکت سےگناہوں کی سیاہی دُور ہوجاتی ہےاوراس کاحُسن وجمال لوٹ آتاہے۔ ([1])
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آپ نے سُناکہ جس طرح پرندہ کیچڑ میں لَت پَت ہونے کےبعدپانی سے نہا کر صاف ہوجاتاہےاس کی خوبصورتی لوٹ آتی ہے اسی طرح ایمان والوں کی توبہ سےگناہوں کی سیاہی دُور ہوجاتی ہے ، توبہ کرنے سےگناہ دُھل جاتے ہیں اور نورِایمان لوٹ آتاہے ، کیونکہ توبہ کے بدلے برائیوں کو مٹانے ، گناہوں کومعاف کرنےاورجنت جیسی عظیم نعمت عطاکرنےکاوعدہ تو ربِّ کریم نے اپنے پاکیزہ کلام میں کیا ہے ، چنانچہ
پارہ 28 سورۂ تحریم کی آیت نمبر8میں ارشادہوتا ہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ-عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ- (پ۲۸ ، التحریم : ۸)
ترجَمۂ کنز العرفان : اے ایمان والو!اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنا نہ ہو ، قریب ہے کہ تمہارا رب تمہاری بُرائیاں تم سے مٹا دے اور تمہیں ان باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ۔
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اس آیتِ کریمہ میں تَوْبَۃُالنَّصُوح