Book Name:Ayee Toba Karin
1۔ ارشادفرمايا : اَلتَّآئِبُ مِنَ الذَّنۡبِ کَمَنۡ لَّاذَنۡبَ لَہگناہ سےتوبہ کرنےوالاا ُس کی طرح ہے جس نےگناہ کیا ہی نہ ہواَلتَّآئِبُ حَبِیۡبُ اللہِتوبہ کرنےوالا اللہ پاک کا دوست ہے۔ ([1])
2۔ ارشادفرمايا : اللہپاک نے نافرمانی کرنے والے کے لئےرات دن توبہ کےساتھ اپنا دستِ رحمت کُشادہ فرمارکھا ہےیہاں تک کہ سورج مغرب سے طُلُو ع ہو جائے۔ ([2])
3۔ ارشادفرمايا : اگرتم اتنےگناہ کروکہ وہ آسمان تک پہنچ جائیں پھر تم توبہ کرو تواللہ پاک تمہاری توبہ ضرورقبول کرےگا۔ ([3])
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! آپ نے سُنا کہ توبہ کےکتنےفضائل و برکات ہیں ، یقیناًسمجھداروہی ہے جوگناہوں پر ڈٹ کر بار بارگناہ کرنے کی بجائے اپنے گناہوں سے توبہ کرلے ، کیونکہ توبہ سے منہ موڑ لینا بہت بڑی حماقت ہے ، مسلمانوں کی شان یہ ہےکہ اگر ان سےکوئی گناہ ہوجائے تو فوراً توبہ کرلیتےہیں ، پھر گناہ ہوجائےتو پھر توبہ کر لیتے ہیں ، پھر گناہ ہو جائے تو وہ پھر توبہ کر لیتے ہیں ، اَلْغَرَض!بار بار توبہ کرنا ایمان کے تقاضوں میں سےایک تقاضا ہے ، لہٰذا ہمیں چاہئےکہ آج سچے دل سےتوبہ کرلیں اورنیکیوں پرکمر بستہ ہوجائیں ، کیونکہ توبہ کرنے والوں کےلئے جنت جیسی عظیم نعمت کی خُوشخبری تو ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمائی ہے ، چنانچہ