Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442

عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت ہوئی ، دیکھتے ہی ان کی محبت میرے دِل میں گھر کر گئی ، میں ہاتھوں ہاتھ آپ کا مرید ہو کر عطاری بَن گیا ، تمام گناہوں سے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو کر زِندگی گزارنے لگا۔ ([1])  

رب کے در پرجھکیں ، التجائیں کریں      بابِ رحمت کھلیں ، قافلے میں چلو

بے عمل باعمل بَن گئے خاص کر        آپ بھی دیکھ لیں ، قافلے میں چلو

کر سَفَر آئیں گے ، تو سُدھر جائیں گے    اب نہ سُستی کریں ، قافلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 “ القرآن الکریم “ ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول! آج کل مسلمانوں کی بڑی تعداد ہے جو اینڈرائڈ  (Android)یا آئی فون استعمال کرتے ہیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہمیں موبائل کے ذریعے بھی نیکیاں کمانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Al Quran al kareem (القرآن الکریم )۔ یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز سے ڈاؤن لوڈ کر کے بآسانی استعمال کی جا سکتی ہے ، اس موبائل ایپلی کیشن میں*مکمل قرآنِ پاک پڑھنے اور مختلف قاریوں کی آواز میں سننے کی سہولت موجود ہے۔ *اس کے  ساتھ ساتھ کسی مخصوص سورت یا آیت کو Bookmark بھی کیا جا سکتا ہے یعنی بار بار پڑھنے والی سورت یا آیت کو Bookmark کی بدولت بآسانی پڑھا جا سکتا ہے۔

پہلی فرصت میں ہی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی قرآنِ


 

 



[1]...عجیب الخلقت بچی ، صفحہ : 3۔