Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442
تیری اِک اِک ادا پر اے پیارے سَو درودیں فدا ، ہزار سلام
رَبِّ سَلِّم کے کہنے والے پر جان کے ساتھ ہوں نثار سلام
وہ سلامت رہا قیامت میں پڑھ لئے جس نے دِل سے چار سلام([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں بھی کر لیتے ہیں کہ حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ([2])
مثلاً نیت کیجئے : *نگاہیں نیچی کئے خوب کان لگا کر بیان سُنوں گا *ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے ، عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا دوزانو یعنی التحیات کی شکل میں بیٹھوں گا *ضرورتاً سِمَٹ ، سرک کر دوسروں کے لئے جگہ کشادہ کروں گا *دھکا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا *گُھورنے ، جھڑکنے ، الجھنے سے بچوں گا *بیان کے بعد خود آگے بڑھ کر مسلمانوں سے سلام کروں گا ، ہاتھ ملاؤں گا اور انفرادی کوشش کر کے نیکی کی دعوت پیش کروں گا۔ مزید بھی اپنے اپنے حَسْبِ حال اچھی اچھی نیتیں کی جا سکتی ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! آج شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی 15وِیں رات یعنی شَبِ بَرَاءَت ہے ، آج نجات پانے کی رات ہے ، آج بھلائیوں والی رات ہے ، آج برکتوں والی رات ہے ، آج عظمتوں والی رات ہے ، رحمتوں کی چھما چھم برسات ہے ، آج مغفرت والی رات ہے ، آج جہنّم