Book Name:Naza aur Qabr Ki Sakhtian-1442
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! جب بھی مسجد میں داخِل ہونے کی سَعَادت پائیں ، اعتکاف کی نیت ضرور فرمائیں ، نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں ، دِل ہی میں نیت کر لیجئے کہ میں اعتکاف سے ہوں ، آپ معتکف ہو گئے ، دِل میں نیت حاضِر ہوتے ہوئے زبان سے بھی دُہرا لینا زیادہ اچھا ہے ، چاہے اپنی مادری زبان میں ہی کہہ لیجئے : میں نے سُنّت اعتکاف کی نیت کی۔ یادرکھئے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری ، افطار ، آبِ زم زم شریف پینا ، دم کیا ہوا پانی پینا ، یہ سب اُسی صُورت میں جائِز ہوتے ہیں جب کہ اعتکاف کی نیت پہلے سے کی ہوئی ہو ، اگر کھانا سامنے آگیا تو اب اعتکاف کی نیت نہیں ہو سکے گی۔ البتہ عبادت کی نیت سے اب بھی ہو سکتی ہے ، لہٰذا عِبَادت کے لئے اعتکاف کی نیت اب بھی کر لیں ، کچھ ذِکْر و اَذْکار کر لیں ، مثلاً 12 مرتبہ درود شریف پڑھ لیں ، اب چاہیں تو کھا ، پی یا سَو سکتے ہیں۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر درودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو (یعنی زینت دو ، خوب صُورت کرو) کیونکہ تمہارا مجھ پر درود پڑھنا روزِ قیامت تمہارے لئے نور ہو گا۔ ([1])